روایات میں فرمایا کہ بیت المقدس کو رکھا ۔ اب یہ اشکال بھی ختم ہوگیا کہ اگر بیت المقدس یہاں آتا تو اپنی جگہ سے اتنی دیر غائب ہوتا اور ایسی عجیب بات تاریخ میں ضرور منقول ہوتی۔
واقعہ معراج سے متعلق بعض فوائد
چونکہ یہ نہایت عظیم الشان واقعہ ہے اس لئے دوسری فصلوں کے برخلاف ( کہ ان کے فوائد کو حواشی میں لکھا گہاپء جیسا کہ رسالہ کے مقدمہ میں مذکور ہے ) اس واقعہ کے بعض فوائد کو بھی متن میں مختصر طور پر تحریر کیا جارہا ہے یہ فوائد دو قسم کے ہیں ایک فوائد حِکمیہ، دوسرے فوائد حُکمیہ ۔
قسم اول فوائد حُکمیہ
۱۔ احادیث معراج میں مذکور ہے کہ آپ ﷺ کا سینہ مبارک چاک کیا گیا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مرد کو مرد کے سینہ کی طرف دیکھنا درست ہے۔ گو فرشتے مرد اور عورت ہونے سے پاک ہیں مگر ان کا ذکر شریعت میں مذکر کے صیغہ سے آیا ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ استدلال ہے ۔
۲۔ براق کو وہاں پہنچ کر حلقہ سے باندھ دیا گیا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ امور میں احتیاط کرنا اور اسباب اختیار کرنا توکل کے خلاف نہیں ہے۔ جب کہ بھروسہ اللہ تعالیٰ پر ہی ہو ، اسباب پر نہ ہو۔