دوسری فصل:انبیاء سابقین میں آپ کے فضائل کا اظہار
پہلی روایت:
حضرت آدم علیہ السلام نے رسول اللہ کا نام مبارک عرش پر لکھا ہوا دیکھا تھا ، اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام سے فرمایا اگر محمد نہ ہوتے تو میں تمہیں پیدا نہ کرتا (رواه الحاکم وصححه)
فائدہ: اس روایت میں ، حضرت آدم علیہ السلام کے سامنے آپ کی فضیلت کا اظہار ہے ۔
دوسری روایت:
حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ
نے ارشاد فرمایا :جب آدم علیہ السلام سے خطا سر زد ہوگئی تو انہوں نے (اللہ تعالیٰ سے) عرض کیا: اے اللہ! میں آپ سے محمدﷺکے واسطے سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ میری مغفرت کردیجئے ۔ حق تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: اے آدم! تمہیں