عنہ ، حضرت سمرۃ بن جندب رضی اللہ عنہ ، حضرت حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ ، حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ ، حضرت صہیب رضی اللہ عنہ، حضرت مالک بن صعصعہ رضی اللہ عنہ ، حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ ، حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ ، حضرت ابو حبر رضی اللہ عنہ ، حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ ، حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ ، حضرت ابو سفیان بن حرب رضی اللہ عنہ اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ، حضرت اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما، حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا ، حضرت ام سلمۃ رضی اللہ عنہا وغیرہ بہت سے صحابہ کرام ہیں۔
(۱)النووی۔
پہلا واقعہ:روانگی
آپ ﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے حطیم میں لیٹا تھا ۔(۱)
ایک روایت میں ہے کہ آپ ﷺ شعب ابی طالب میں تھے (۲)
اورایک روایت میں ہے کہ آپ ﷺ ام ہانی کے گھر میں تھے ۔(۳)
ایک روایت میں ہے کہ آپ ﷺ گھر میں تھے اور چھت کھولی گئی ۔(۴)
فائدہ: ان تمام روایات میں جمع کی صورت یہ ہے کہ پہلے آپ ﷺ ام ہانی کے گھر میں تھے جوشعب ابی طالب کے پاس تھا ۔ان کے گھر کو اپنا گھر فرمایا وہاں سے آپ ﷺ