ہے اور اس کی ایک شاخ اصمان پر ہے جیسا کہ ایک شاخ قیامت کے دن میدانِ قیامت میںہو گی۔
بارہواں واقعہ:دوسرےآسمام پر حضرت یحیٰ اور عیسٰی علیھما السلام سے ملاقات
بخاری کی حدیث میں ہے کہ پھر مجھے جبرائیل ؑ آگے لے کر چڑھے یہاں تک کہ دوسرے آسمان تک پہنچے اوردروازہ کھلوایا۔ پوچھا گیا کون؟ جبرئیل نے کہا: جبریل ۔ پوچھا گیاتمہارے ساتھ کون ہیں؟ انہوں نے کہا: محمد(ﷺ) ہیں: پوچھا گیا کہ کیا ان کے پاس پیامِ الٰہی بھیجا گیا؟ جبرئیل نے کہا: ہاں۔ فرشتوں نے یہ سن کر کہا: خوش آمدید، آپ نے بہت اچھا کیا جو تشریف لائے اور دروازہ کھول دیاگیا۔ جب میں (وہاں) پہنچاتو حضرت یحییٰ علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام وہاں موجود تھے اور وہ دونوں آپس میں خالہ زاد بھائی ہیں۔ جبریل ؑ نے کہا کہ یہ یحییٰ و عیسیٰ ہیں ان کو سلام کیجیے۔ میں نے سلام کیا۔ ان دونوںنے جواب دیا۔ پھر کہا: صالح بھائی اور نبی کو خوش آمدید ۔
فائدہ: حضرت یحییٰ کی والدہ حضرت مریم ؑ کی خالہ ہیں تو حضرت عیسیٰ ان کی خالہ کے نواسے ہیں۔ چونکہ نانی ماں کے قائم مقام ہوتی ہے اس لیے حضرت عیسیٰ ؑ کی نانی کو حضرت عیسیٰ ؑ کی والدہ فرمایا، اگر یہ حضرت عیسیٰ ؑ کی والدہ ہوتیں تو حضرت یحییٰ ؑ اور حضرت عیسیٰ ؑ خالہ زاد بھائی ہوتے لیکن چونکہ ایسا نہیں ہے لہٰذا مجازاً ان کو خالہ زاد فرما