۱۔ آپﷺ کی ولادت شریفہ پیر کے دن ہوئی ۔ یہی بات درست ہے۔
آٹھویں فصل:آپﷺ کے بچپن کے واقعات
پہلی روایت:
ابن شیخ نے خصائص میں ذکر کیا ہے کہ آپﷺ کا جھولا فرشتون کے ہلانے کی وجہ سے ہلا کرتا تھا۔ (مواہب)
دوسری روایت:
حضرت حلیمہ کہتی ہیں : انہوں نے جب آپﷺ کا دودھ چھڑایا تو آپﷺ نے دودھ چھوڑتے ہی سب سے پہلے جو بات فرمائی وہ یہ تھی اللہ اکبر کبیرا والحمدللہ کثیرا و سبحان اللہ بکرۃ و اصیلا (اللہ تعالیٰ سب سے بڑے ہیں بہت بڑے ہیں اور صبح شام اللہ تعالیٰ کی تسبیح ہے)۔ جب آپﷺ ذرا سمجھدار ہوئے تو باہر تشریف لے جاتے اور لڑکوں کو کھیلتا دیکھتے مگر ان سے علیحدہ رہتے(یعنی کھیل میں شریک نہ ہوتے)(المواہب)
تیسری روایت: