یہاں تک کہ انہوں نے نبوت کا زمانہ بھی پایا ۔
آپ ﷺ نے سات روز تک اپنی والدہ ماجدہ کا دودھ پیا۔(۲)پھر چند دن حضرت ثوبیہ نے دودھ پلایا جو ابولہب کی آزادی کی ہوئی باندی تھیں۔ ان کے اسلام میں اختلاف ہے ، انہوں نے آپ ﷺ کے ساتھ حضرت ابو سلمہ اور حضرت حمزہ کو بھی دودھ پلایا، اس وقت ان کا بیٹا مسروح دودھ پیتا تھا ان کے بعد حضرت حلیمہ سعدیہ نے آپ ﷺ کو دودھ پلایا اور اس دودھ کے شریک بہن بھائیوں کی تفصیل پہلے گذر چکی ہے ۔
حضرت حلیمہ نے آپ ﷺ کے ساتھ آپ ﷺ کے چچا زاد بھائی حضرت ابو سفیان بن الحارث بن عبد المطلب کو بھی دودھ پلایا ہے ، یہ فتح مکہ کے سال میں مسلمان ہوئے اور بڑے مرتبہ کے صحابہ میں شمار ہونے لگے، اس زمانے میں حضرت حمزہ بھی قبیلہ بنی سعد میں کسی عورت کا دودھ پیتے تھے۔ ایک دن جب آپ ﷺ حضرت حلیمہ سعدیہ کے پاس تھے تو اس عورت نے بھی آپ ﷺ کو دودھ پلایا، اس طرح حضرت حمزہ دو عورتوں کے دودھ کی وجہ سے آپ ﷺ کے رضاعی بھائی ہیں۔ ایک ثوبیہ کے دودھ سے دوسرے اس سعدیہ کے دودھ سے۔
جن کی آغوش میں آپﷺ رہے
آپﷺ کی والدہ حضرت آمنہ ؓ حضرت ثوبیہ ، حضرت حلیمہ ، آپ ﷺ