نویں فصل:دودھ پلانے والیوں اور پرورش کرنے والوں کے نام
آپ ﷺ زمانہ حمل ہی میں تھے کہ آپﷺ کے والد حضرت عبد اللہ کی وفات ہوگئی ۔(۱)آپ ﷺ کے حمل کو صرف دو مہینے ہوئے تھے کہ آپ ﷺ کے والد حضرت عبد اللہ قریش کے قافلہ کے ساتھ تجارت کے لئے شام گئے اوروہاں سے واپس آتے ہوئے مدینہ میں اپنے ماموں کے پاس بیمار ہو کر ٹھہر گئے اور وہیں وفات پاگئے۔(۲) جب آپ ﷺ چھ سال کے ہوئے تو آپ ﷺ کی والدہ آمنہ آپ کو لے کر اپنے اقارب سے ملنے مدینہ گئیں وہاں سے مکہ واپس آتے ہوئے مکہ ومدینہ کے درمیان ابواہ نامی جگہ میں وفات پاگئیں۔(۳)
(۳)اس وقت حضرت ام ایمن بھی ساتھ تھیں ۔(۴) پھر آپ ﷺ اپنے دادا حضرت عبد المطلب کی پرورش میں رہے۔ جب آپ ﷺ آتھ سال کے ہوئے تو عبد المطلب بھی وفات پاگئے ۔(۵)
(۱)سیرت ابن ہشام۔(۲) تواریخ حبیب الہ(۳) سیرت ابن ہشام (۴) المواھب ۔(۵) سیرت ابن ہشام۔
حضرت عبد المطلب نے وفات سے قبل حضرت ابوطالب کو آپ ﷺ کے بارے میں وصیت کی تھی کہ میرے بعد آپ ﷺ کی تربیت تم کرنا ، چنانچہ پھر آپ ﷺ حضرت ابوطالب کی کفالت میں رہے، (۱)