جہنم کے پتھر کھا رہے تھے ۔ آپ ﷺ نے پوچھا: یہ کون لوگ ہیں؟ جبرئیل علیہ السلام نے کہا: یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے مال کی زکوٰۃ اد نہیں کرتے تھے ، ان پر اللہ تعالیٰ نے ظلم نہیں کیا آپ ﷺ کا رب اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا ۔
پھر آپ ﷺ کا گذر ایک قوم پر ہوا جن کے سامنے ایک ہانڈی میں پکا ہوا گوشت اور ایک ہانڈی میں پکا ہوا گوشت اور ایک ہانڈی میں کچا سڑا ہوا گوشت رکھا تھا۔ وہ سڑے ہوئے گوشت کو کھارہے تھے اور پکا ہوا گوشت نہیں کھاتے تھے ۔ آپ ﷺ نے پوچھا یہ لوگ کون ہیں ، حضرت جبرئیل علیہ السلام نے کہا یہ آپ ﷺ کی امت کے وہ لوگ ہیں جن کے پاس حلال پاک بیبیاں تھی مگر وہ ناپاک عورتوں کے پاس آتے اور رات گذارتے تھے یہاں تک کہ صبح ہوجاتی تھی۔ اسی طرح یہ وہ عورتیں ہیں جو اپنے حلال پاک شوہر کے پاس سے اٹھ کر کسی ناپاک مرد کے پاس آتیں او رات اس کے پاس گذار تیں یہاں تک کہ صبح ہوجاتی تھی۔
پھرآپﷺ کا ایک شخص پر گذر ہوا جس نے لکڑیوں کا ایک گٹھا جمع کر رکھا تھا اوروہ اس کو اٹھانہیں سکتاتھا مگر پھر بھی وہ اس میں اور لکڑیاں لا کر رکھتا تھا ، آپ ﷺ نے پوچھا یہ کیا ہے ؟ جبرئیل علیہ السلام نے کہا یہ آپ ﷺ کی امت کا وہ شخص ہے جس کے ذمے لوگوں کے بہت حقوق اور امانتیں ہیںاور وہ انہیں اداکرنے پر قادر نہیں مگر وہ اورزیادہ حقوق اور امانتیں اپنے ذمہ لیتا چلا جاتا ہے ۔