روایات میں دیکھنا آیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ہوسکتا ہے دل سے دیکھا ہو اور جن روایات میں یہ ہے کہ نہیں دیکھا اس کا مطلب ہے کہ ہوسکتا ہے کہ خاص دیکھنے کی نفی ہو کہ جس طرح قیامت کے دن جنت میں جس طرح دیکھیں گے اس طرح نہیں دیکھا۔ جس طرح چشمے کے بغیر بھی دیکھا جا سکتا ہے لیکن چشمے کے ساتھ زیادہ واضح دیکھا جا سکتا ہے۔لہٰذا اس مسئلہ میں خاموش رہنا چاہیے۔
اشکال: بعض لوگوں کے ذہن میں یہ خیال آسکتا ہے کہ حضرت ابراہیم ؑ کے بارے میں اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ہم نے انہیں زمین و آسمان کی نشانیاں دکھائیں جبکہ رسول اللہ ﷺ کے بارے میں ارشاد ہے کہ ہم نے آپﷺ کو کچھ نشانیاں دکھائیں۔ یعنی حضرت ابراہیم ؑکی فضیلت معلوم ہوتی ہے۔
جواب: اس کا جواب یہ ہے کہ زمین و آسمان کی جو نشانیاں حضرت ابراہیم ؑ کو دکھائی گئیں وہ اللہ تعالیٰ کی ساری نشانیاں تو نہیں ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی ان کے علاوہ اور بھی نشانیاں ہیں ۔ دوسری بات یہ ہے کہ رسول اللہﷺ کو جو کچھ نشانیاں دکھائی ہیں عین ممکن ہے وہ حضرت ابراہیمؑ کو دکھائی جانے والی نشانیوں سے زیادہ ہوں۔
اشکال: بعض حضرات کہہ سکتے ہیں کہ آسمان سے گزرنا ممکن نہیں ۔
جواب: اس کا جوا یہ ہے کہ یہ بات غلط ہے اس کی کوئی دلیل ہے تو ذکر کریں۔