اشکال: بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اتنی جلدی اور تیزی کے ساتھ اتنی دوور جانا اور آناکیسے ممکن ہے؟
جواب: اس کا جواب یہ ہے کہ بعض ستارے بہت بڑے ہیں لیکن انتہائی تیز ہیں۔ اس سے نمعلوم ہوا کہ بہت تیز حرکت ممکن ہے۔
اشکال: بعض لوگوں کا خیال ہے کہ آسمان کے نیچے ہوا بھی نہیں ہے اور گرمی بھی بہت زیادہ ہے ۔ انسانی جسم وہاں سلامت نہیں رہ سکتا۔
جواب: اس کا جواب یہ ہے کہ یہ ناممکن نہیں ہے بلکہ ممکن ہے اور جو چیز ممکن ہو اسے قبول کر لینا چاہیے جیسے آگ میں سے ہاتھ تیزی سے گزر جاتا ہے۔
اشکال: بعض لوگوں کا خیال ہے کہ آسمان ہی نہیں ہے۔
جواب: اس بات کا جواب یہ ہے کہ ان کے پاس اس کی کوئی دلیل نہیں ہے۔
من القصیدہ
سریت من حرم لیلاً الیٰ حرم
کما سری البدر فی داج من الظلم
وبت ترقیٰ الیٰ ان نلت منزلۃ
من قاب قوسین لم تدرک ولم ترم