ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
ذکر قلبی کی حقیقت ملفوظ 198 ـ فرمایا ذکر قلبی کی حقیقت قلب کو متوجہ کرنا حق تعالی کی طرف اب اس کے ایسے دوام کہ کوئی ساعت بھی خالی نہ ہو یہ تو ہوتا نہیں اور نہ کسی فعل اختیاری کا ایسا دوام ہو سکتا ہے اور دل دھڑکنا وہ تو خفقان ہے لوگ سمجھتے ہیں دھڑکنے سے قلب جاری ہو گیا ـ یہ غیر اختیاری ہے اس سے قرب نہیں ہوتا ہے ـ حسنہ کی نیت دوام استحضار شرط نہیں ملفوظ 199 ـ فرمایا جب کسی حسنہ کی نیت کر لے تو ابتدا میں جو قصد ہو گا وہی جاری رہے گا جب تک کہ اس کے مضاد جاری نہ ہو ـ مثلا روزہ ہے ہر وقت استحضار صوم ضروری نہیں - امور عادیہ میں نیت ملفوط 200 ـ حقیقی طاعت ہر وقت ممکن نہیں ہے ـ کھاتا ہے ، سوتا ہے ، جاگتا ہے ، موتتا ہے ان کی نیت ٹھیک ہونے سے اجر ملے گا مگر حقیقی طاعت تو نہ ہوگی ـ انبیاء علیہم السلام کے نوم ملفوظ 201 - فرمایا انبیاء علیہم السلام کے نوم ایسا جیسے ہماری نعاس ، پس جیسے ہماری نعاس ناقص نہیں ایسے ان نوم قلبی یقظان کے یہی معنی ہے ـ نوم میں ان کے قلب غافل نہیں ہوتا ہے ہمارے نوم میں تو قلب بھی غافل ہوتا ہے ـ اپنی بات کو بڑوں کی طرف منسوب کرنے کا فائدہ ملفوظ 202 ـ فرمایا اپنی سمجھ میں بھی کوئی بات آئے تو اس کو بھی بڑوں کی طرف منسوب کرے ایک تو وقعت ہوتی ہے بات کی دوسری یہ کہ عجب نہ ہو جائے میں بہت ڈھونڈ کے تفسیر کے اندر نکالتا تھا کہ کسی نہ کسی کا قول مل جائے تو اچھا ہے ـ بلدہ طیبہ کی تفسیر مولوی حبیب الرحمن نے کی تھی اور اس کو کسی بزرگ کی طرف منسوب کیا مولوی عبیداللہ نے کہا بڑی اچھی تفسیر ہے فقط انتساب کی نقص ہے ـ مولوی حبیب الرحمن نے کہا یہی تو خوبی ہے جو دوسروں کی طرف منسوب کر دیتے ہیں - ملفوظات حکیم الامت - جلد 15 - 7