ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
خط کے ہے یعنی بیرنگ خط کا لینا تو برا معلوم ہوتا ہے مگر اس کے اندر نوٹ ہوں دس ہزار کے تو کھول کو خوشی ہوتی ہے اسی طرح بیماری بری معلوم ہوتی ہے اور اس کے اندر انوار و برکات مضمر ہوتے ہیں ـ سبحان اللہ کیسی فہم ہے یہ عمل ہی کی برکت ہے کوئی کتاب میں لکھا ہوا نہیں ہے ـ مدار کمال ملفوظ 81 - فرمایا کہتے تھے اگر نبوت ختم نہ ہوتی گاندھی نبی ہوتا ـ ایک صاحب یہاں تک فرماتے تھے کہ گاندھی نے جو کام کیا کسی نبی نے نہ کیا ـ میں نے کہا اذا مدح الفاسق اھتزلہ العرش ـ علماء کو چاہئے تھا روکتے اگر اثر نہ ہوتا ان کو چھوڑ دیتے ـ مفسدہ کی وجہ سے مستحبات تو چھوڑے جاتے ہیں اور کفریات کی وجہ سے ان کو نہ چھوڑا جائے ـ کہتے ہیں کہ وہ تارک الدنیا ہے ـ کہاں تک تارک ہے اتنی بڑی جاہ ہے اور دنیا کیا چیز ہوتی اور اگر لنگوٹی باندھنا کمال ہے تو بدو پہلے لنگوٹی باندھ کر حج کو آتے تھے وہاں حکم ہے خذو ازینتکم عند کل مسجد ـ حدیث میں آیا ہے اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نبی ہوتے یعنی حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی نہ ہوتے - معلوم ہوتا ہے ان میں کوئی بات ہے جو اور کسی میں نہیں ہے ـ معلوم ہوا صاف بزرگی بھی کام نہیں دیتی تو جو بات حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بلکہ سارے صحابہ کو حاصل نہ ہوتی وہ گاندھی کو ہوتی ایک شخص نے مسئلہ دریافت کیا کہ ایک دفعہ میں نے ایک غیر مقلد کے پیچھے نماز پڑھی اس نے آخری رکعت میں سورہ دہر کے بعد قل ھو اللہ پڑھی اس سے کچھ خرابی تو نہیں ہوتی ؟ فرمایا نہیں پھر فرمایا یہ بخاری شریف کی حدیث سے لی ایک صحابی ہر رکعت میں سورہ اخلاص پرھتے فرمایا ـ ان حبک ادخلک الجنۃ حضرت مولانا گنگوہیؒ نے اچھی بات کہی کہ ان کی عادت کو تو دیکھا اور جملہ صحابہ کے انکار کو نہ دیکھا پھر حضورؐ کے سامنے پیش ہوا تو جیسا ان کی عادت کو جاری رکھا ایسا ان کے انکار پر انکار نہ فرمایا تو اب مسئلہ نکل آیا کہ فی نفسہ تو جائز ہے مگر التزام مکروہ ہے - کبھی شیطان بھی بھلا دیتا ہے ملفوظ 82 ـ ارشاد فرمایا شیطان بھی بھلا دیتا ہے - کبھی سہو نماز میں شیطان بھی کرا دیتا ہے ـ وما انسانیہ الا الشیطان -