ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
دیتی ہے اس کو سزا دوں ؟ میں نے لکھا کیا کیا سزا دے سکتے ہو اور کس کی خطا ہے پرانی پڑھیین ـ بڑے بے رحم قصائین ہوتی ہے شیطان کی خالہ ـ غیبت زنا سے اشد ہونے کی وجہ ملفوظ 105 ـ فرمایا الغیبۃ اشد من الزنا کی ایک وجہ حضرت سعدیؒ نے یہ بھی فرمائی کہ غیبت پیدا ہوتی ہے کبر سے اور زنا پیدا ہوتا ہے شہوت سے اور شہوت کا گناہ خفیف ہے کبر کے گناہ سے - حضرت ؒ ان لفظوں سے تعبیر فرماتے تھے کہ غیبت گناہ جاہی ہے اور زنا گناہ باہی ہے ـ قربانی کی کھال سادات کو دینا ملفوظ 106 ـ فرمایا سادات کو قربانی کی کھال دینا جائز ہے جیسے گوشت اغنیاء کو بھی دینا جائز ہے ـ مگر کھال بیچنے کے بعد دینا جائز نہیں ہے ـ اب تصدیق واجب ہے اور صدقہ واجبہ سادات کو دینا جائز نہیں - حاملان شریعت کی تحقیق ملفوظ 107 ـ فرمایا ایک بزرگ بیماری میں وضو کرتے تھے احتیاطا جیسے بزرگوں کی عادات ہوتی ہے حتی الامکان عزیمعت کو نہیں چھوڑتے حضرت مولانا یعقوب صاحبؒ ان کے یہاں گئے فرمایا مولانا آپ تو اس کو بزرگی سمجھتے ہوں گے دل کو ٹٹول کے دیکھئے اس میں ایک چور ہے دل کے اندر وہ تیمم کو طہارت غیر کامل سمجھتا ہے ـ حق تعالی فرماتے ہیں ما یرید اللہ لیجعل علیکم من حرج ولکن یرید لیطھر کم آپ کا یہ خیال ہے ـ انہوں نے توبہ کی ـ فرمایا میں نے ان بزرگ کا نام نہیں لیا کیونکہ شریعت کی تحقیر جائز نہیں اسی طرح حاملان شریعت کی تحقیر پسند نہیں ـ طالب علمی طریقت میں مضر ہے ملفوظ 108 - فرمایا جو رد و قدح نہ کرے اس کے اندر فہم ہو گا ـ میں وعدہ کرتا ہوں بلکہ خدا کے بھروسہ سے دعوی کرتا ہوں اسی واسطے طالب علمی وجہ مضر ہے ـ طریقت میں پھر فرمایا فہم ہوتا ہے مناسبت بین القلبین سے اور سوال جواب سے انقباض ہوتا ہے ـ فہم نہیں ہوتا ـ اسی وجہ سے مولوی انعام اللہ کانپوری کو پڑھنے سے منع کی وہ حضرت سے پڑھتے تھے - فرمایا جو وہی کہے مان لے راز یہ ہے کہ اس نے اقرار کیا کہ تم پر اعتماد ہے اور قیل و قال اعتماد کے خلاف ہے ـ