ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
طریق باطنی میں اتباع پر مدار ملفوظ 209 ـ فرمایا اس طریق باطنی میں اتباع اور اعتماد پر مدار ہے ـ شریعت کا علم سب پر مقدم ہے ملفوظ 210 ـ فرمایا سب سے مقدم شریعت کا علم ہے یعنی اصل چیز علم و ہمت اور قصد ہے اور اس کا موثر ذریعہ صحبت ہے اور ذکر معین ہے ـ محبت کے نشیب و فراز کی فراوانی ملفوظ 211 ـ فرمایا ایک پریشانی ہوتی ہے گمراہی کی وہ مقصود کے تعین سے رفع ہو جاتی ہے ایک پریشانی ہوتی ہے ـ محبوب کے توارد تجلیات کی ـ یہ دوسری تو ایسی ہے کہ ہزاروں سکون اس پر قربان کر دیں ـ باقی خود محبت کے نشیب و فراز کی پریشانی یہ الگ چیز ہے ـ من الم یذق لم یدر ( جس اسے چکھا نہیں اس نے اسے پایا نہیں ) طلب کی شرط اعظم مطلوب کی تعین ہے ـ سرمد گلہ اختصار مے باید کرد یک کار ازیں دوکار مے باید کرد یاتن برضائے دوست مے باید داد یا قطع نظر زیار مے باید کرد ( اے سرمد شکایت کو اور دو کاموں میں سے ایک کام کر یا تو بدن کو دوست کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے وقف کر دے یا دوست سے قطع نظر کر لے ) یعنی ( سرمد ) گلہ و شکوہ چھوڑنا چاہئے ـ دو کاموں میں سے ایک کام کرنا چاہئے یا تو اس کی رضا جوئی میں جان دے دو ـ نہیں تو یار ہی کو چھوڑ دو ـ خدمت لینے کیلئے مناسبت ضروری ہے ملفوظ 212 ـ فرمایا کہ جب تک دل ملا ہوا نہیں ہوتا ـ دوسرے سے خدمت لیتے ہوئے شرم معلوم ہوتی ہے غیرت آتی ہے دل پر بوجھ معلوم ہوتا ہے طبیعت مکدر ہوتی ہے ـ فضول تحقیقات میں کیا رکھا ہے ملفوظ 213 ـ فرمایا کہ فضول تحقیقات میں کیا رکھا ہے آدمی کو کام کرنا چاہئے کام کرنے والے کبھی عبث اور فضول چیزوں کو پسند نہیں کرتے اور فضول تحقیق کی بالکل ایسی