ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
چندہ سے متعلق حضرت شیخ الہندؒ کا ارشاد ملفوظ 156 ـ فرمایا کہ مولوی مبارک علی صاحب نے اپنے مدرسہ اور مسجد کے چندہ کے سلسلہ میں مولانا مولوی محمود الحسن صاحب کی خدمت میں عرض کیا کہ چندہ کے بغیر کام چلتا نہیں اور چندہ مانگنے سے ذلیل سمجھتے ہیں ـ حضرت مولانا دیوبندیؒ نے ارشاد فرمایا کہ امیروں سے مت مانگو ـ غریبوں سے مانگو ـ حضرت مولانا دیوبندیؒ کا یہ جواب مجھ کو پسند آیا ـ اتنی بات ہے کہ امراء کے عطیہ کی تحقیر کبھی نہیں کرنا چاہئے ـ شاید کہ خلوص سے دیتے ہوں ـ بعض قصدا امیروں کی تحقیر کرتے ہیں یہ ان کا تکبر ہے ـ اچھوں میں داخل ہونے کا طریق ملفوظ 157 ـ فرمایا جو لوگ اچھوں داخل ہونا چاہیں تو اس کی یہ صورت ہے کہ حدیث میں آیا ہے ( المرء مع من احب ) یعنی قیامت میں ہر آدمی اس شخص کے ساتھ ہو گا - جس سے محبت کرتا تھا ـ اچھوں کے ساتھ وہ دنیا میں محبت کریں تو وہاں ان کے ساتھ ہو جائیں گے ـ معتوب کو دیکھتے پر عتاب ملفوظ 158 ـ ایک صاحب اہل مجلس میں سے ایک ایسے نو وارد کو دیکھ رہے تھے جس کو حضرت والا ڈانٹ رہے تھے ـ اس پر فرمایا کہ ایک شخص مصیبت میں گرفتار ہو اس کو دیکھنا اور دوسرے کے راز کا دریافت کرنا بدتمیزی ہے ـ اس دیکھنے پر حضرت والا نے اس کو بھی ڈانٹا فرمایا جس طرح بہت بولنا بے تمیزی ہے اسی طرح بہت سکوت بھی برا ہے ـ احکام القرآن میں استاذ العلماء حضرت مولانا خیر محمد صاحب بالندھریؒ کو کچھ لکھنے کا ارشاد ملفوظ 159 ـ حضرت والا قدس سرہ نے دلائل القرآن علی مسائل النعمان ، یعنی احکام القرآن کے لکھنے اور تصنیف کے چند حصے کر کے چند علماء کرام کے سپرد یہ کام فرمایا تھا چنانچہ اس کا کچھ حصہ حضرت مولانا ظفر احمد صاحب کے سپر فرما دیا گیا اور کچھ کام حضرت مولانا ادریس صاحب