ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
ہے ـ یہ جھوٹ بولنے کا آلہ ہے ـ افسوس لوگ آفات زبانی سے پرہیز نہیں کرتے ـ بات تو یوں ہونی چاہئے کہ ہے یا نہیں ہے یہ سچ میں جو روڑہ سا اٹکا رہتا ہے ـ اس سے بہت پریشانی ہوتی ہے ـ افسوس لوگوں کو جس بات پر خود بھی یقین نہیں ہوتا اس کا دوسروں کو یقین دلانا چاہتے ہیں ـ ایسے اپنے بھی بد خواہ ہیں اور دوسروں کے بھی بدخواہ ہوتے ہیں ـ ( جامع کہتا ہے کہ وہی بات ہے مصرعہ ہم تو ڈوبے ہیں مگر تم کو بھی لے ڈوبیں گے ) آدمی کو تارک الدنیا ہونا چاہئے ملفوظ 5 ـ فرمایا کہ آدمی کو تارک الدنیا ہونا چاہئے متروک الدنیا نہ ہونا چاہئے ہنس کر فرمایا کہ ایسی نوبت نہ آ ئے کہ بی بی طلاق دے یا خاوند طلاق دے اور یہ بھی فرمایا کہ اس میں یہ بھی فائدہ ہے کہ لوگ دینداروں کو ذلیل نہ سمجھیں یعنی دنیا ہو اور اس کر ترک کر دے یہ نہیں کہ ہو ہی نہیں ـ اجتہاد ایک ذوق کا نام ہے ملفوظ -6 ـ فرمایا اجتہاد ایک ذوق کا نام ہے کوئی بہت سی کتابیں پڑھنے سے مجتہد نہیں ہوتا ـ حضرت گنگوہیؒ کی حضرت حاجی صاحب سے عقیدت ملفوظ 7 ـ فرمایا کہ حضرت گنگوہیؒ فرمایا کرتے کہ بھائی ہم نے تو حضرت حاجی صاحبؒ کو کبھی اس نظر سے نہیں دیکھا کہ حضرت سے کوئی کرامت بھی سرزد ہوتی ہے یا نہیں ـ بدمزاج کون ہے ؟ ملفوظ 8 ـ قنوج میں ایک صاحب حضرت کی خدمت میں تشریف لائے اور ایک رسالہ پیش کیا اور کہا کہ یہ حضرت کی نگاہ سے کہیں گزرا ہے یا نہیں حضرت والا نے ارشاد فرمایا کہ اس کے دکھلانے سے آپ کا کیا مطلب ہے اس پر وہ خاموش رہے ـ فرمایا کہ دیکھئے لوگوں کی یہ حالت ہے ـ بس مجھے پریشان کرنے کو تشریف لائے تھے ـ اب آپ سے دریافت کرتا ہوں کیا مطلب ہے بس تواب کی طرح بیٹھے ہیں بولتے ہی نہیں ـ اب بتلائیے میری کیا خطا ہے ـ اس پر مجھے لوگ بد مزاج کہتے ہیں ـ آپ انصاف کرئیے کہ میں بد مزاج ہوں یا یہ حضرت بد مزاج ہیں ـ میں نے یہی تو پوچھا کہ آپ کا کیا مطلب ہے ـ اس میں بتلائیے میں نے کیا گناہ کی بات کی