ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
مجھے سمجھا دیں میں اس طریق کو بدل دوں گا اور تجربہ کر کے دیکھ لوں گا اگر مفید ہوا اختیار کر لوں گا ـ نکاح ثانی کی قیودات ملفوظ 93 ـ فرمایا عورتیں کہتی ہیں تم نے نکاح ثانی کر کے رستہ کھول دیا میں نے کہا میں نے تو بند کر دیا ایک شخص نکاح کر نے کو تھا میں نے پوچھا تمہارے کتنے گھر ہیں کہا ایک میں نے کہا تو مت کرو ـ تین گھر ہونا چاہئے ایک ایک کا ایک ایک اور جب یہ روٹھ جائے اپنے گھر جا بیٹھے لوگوں کو شوق ہے نکاح ثانی کرنے کا اس میں بڑٰی تکلیفیں ہیں ـ فرمایا نکاح ثانی کے مسائل اگر پوچھے تو مجھے پوچھے میں اس میں بڑا ماہر ہوں اول اول تو بڑی تکلیف ہوئی سوچ سوچ کر قانون مقرر کیا اب آسان ہو گیا ـ لطیفہ ارشاد فرمایا جس روز سے نکاح ثانی کیا کھانا اچھا ملتا ہے ـ ہر ایک کو شش کرتی ہے اچھا کھانا کھلانے کا تاکہ مجھ سے خوش ہو اب ایک روز ایک گھر میں ایک روز ایک میں کھاتے ہیں اسی میں راحت ہے اسی میں آسانی ہے ـ طلاق کا اختیار مرد کو حاصل ہونے کی مصلحت ملفوظ 94 ـ ارشاد فرمایا اخبار میں آیا ہے کہ انگریزوں کے یہاں پاس ہوا عورت طلاق کی مالک ہے ـ فرمایا کتنا برا قانون ہے - کبھی مرد کی نفرت ہوتی ہے اب بغیر موت کے جدا نہیں کر سکتا - اب کیا کرے گا کسی طرح سے اس کو مارے گا زہر دے کر - اسلام کے کتنا پاکیزہ قانون ہے مرد کے قبضہ میں ہے ـ کوئی نا پسندیدگی ہوئی تو الگ کر دو - طریق سے مناسبت ملفوظ 95 ـ فرمایا فہیم آدمی کیلئے چار پانچ ماہ یا حسب استعداد کم و پیش سے طریق سے مناسبت ہو جاتی ہے اور کم فہیم کو سالہا سال میں مناسبت نہیں ہوتی ہے ـ عالم غیر صوفی ملفوظ 96 ـ فرمایا عالم غیر صوفی ـ جاہل صوفی سے اچھا ہے پھر فرمایا یہ تو میں نے ایک ظاہری عنوان کہا ورنہ عالم تو صوفی ہی ہوتا ہے ـ