ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
تعالی کا اثبات و ستدلال غلط ہے ـ کیونکہ تجلی پر بلا فصل زمانی مرتب ہے ـ وک جبل وصعق موسی علیہ السلام ـ اور تقدم و تاخر محض ذاتی ہے تو رؤیت کس کو ہوئی ـ ناشکری کا سبب ملفوظ 81 ـ فرمایا وجہ ناشکری یہ ہے کہ انسان مفقود کی طرف نظر کرتا ہے ـ موجود کی طرف نظر نہیں کرتا ـ صدقہ فطر کی مقدار ملفوظ 82 ـ فرمایا صدقہ فطر کی مقدار نمبری سرکاری تول سے پونے دو سیر گندم ہے اور مولانا محمد یعقوب صاحبؒ فرمایا کرتے تھے کہ 1/2پختہ اور آدھ پاؤ ـ گیارہویں کے متعلق ایک سوال جواب ملفوظ 83 ـ فرمایا کانپور میں ایک مرتبہ ایک تھانیدار میرے پاس آیا اور کہا ہم بہت تنگی میں ہیں ـ بعض عالم کہتے ہیں کہ گیارہویں جائز ہے اور بعض کہتے ہیں کہ ناجائز ہے ـ آپ نے فرمایا کہ بتلاؤ ادھر بھی کبھی سوال کیا ہے ـ وہ خاموش رہا ـ فرمایا بس معلوم ہوا کہ جواز تو خود دل میں بسایا ہوا ہے ـ اب محض ہم پر اعتراض کرنا مقصود ہے سو ہم معترض کو جواب نہیں دیا کرتے ـ بیعت کی حقیقت ملفوظ 84 ـ فرمایا بیعت کی حقیقت یہ ہے کہ طالب کی طرف سے التزام ہو اتباع کا اور شیخ کی طرف ہو تعلیم و توجہ کا ـ اصلاح کیلئے بیعت ضروری نہیں ملفوظ 85 ـ فرمایا جو لوگ بیعت کو اصلاح کیلئے ضروری سمجھتے ہیں یہ بدعت اعتقادی ہے شیخ کو چاہئے کہ سب سے پہلے اس کی اصلاح کرے اور کسی کی خاطر حقیقت کو نہ چھپائے اور باقی مصلحتوں کی رعایت کرے ـ شیخ محقق کے اصلاح کرنے کا سبب ملفوظ 86 ـ فرمایا شیخ کو چاہئے کہ اصلاح میں اغماض ( چشم پوشی) نہ کرے مگر عین اصلاح