ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
جانب جا بیٹھا ـ حق تعالی نے اسی ادب کی وجہ سے اس کی مغفرت فرمادی ـ ادب بڑی چیز ہے ؎ ادب تاجیست از فضل الہی بنہ برسر برو ہر جا کہ خواہی ( ادب اللہ تعالی کے فضل کا ایک تاج ہے ـ اسے سر پر پہن لو اور جہاں چاہے چلے جاؤ ) بے ادبی سے نسبت سلب ہونا ملفوظ 112 ـ فرمایا ایک صاحب کیفیت نے قبلہ کی طرف تھوک دیا تھا اس بے ادبی کی وجہ سے سب کیفیت سلب ہو گئی ـ واقعی بے ادبی بہت بری چیز ہے ـ جانور سے کذب اور فریب ملفوظ 113 ـ فرمایا ایک شخص نے خالی جھولی کی صورت سے گھوڑے کو اپنی طرف بلایا ایک باخدا بزرگ نے دیکھ کر فرمایا یہ کذب (اور فریب) ہے ـ تارک سنت بزرگ اور ولی نہیں ہو سکتا ملفوظ 114 ـ فرمایا ایک دفعہ شیخ الہندؒ نے فرمایا : ایک شخص مشہور و معروف بزرگ کی تلاش میں نکلا ـ راستہ میں اس کی نماز کی جگہ کو دیکھا کف دست کا نشان سجدہ میں خلاف سنت لگا ہوا تھا یہ سمجھ کر کہ وہ مخالف سنت ہے وہیں سے واپس ہو گیا اور ارادہزیارت فسخ کیا ( کہ جو شخص سنت نبوی کا ترک ہو وہ بزرگ اور ولی نہیں ہو سکتا ) متقی کی زبان میں اثر ہوتا ہے ملفوظ 115 ـ فرمایا متقی شخص کا ذرا سا ارشاد موثر ہوتا ہے ( کیونکہ اس کے اخلاص وللہیت کا اثر سامعین تک پہنچتا ہے ) چنانچہ حضرت مولانا شاہ اسماعیل شہیدؒ کے ذرا سے ارشاد سے اثر ہوتا ہے ـ عامل کی نصیحت کا اثر زیادہ ہوتا ہے ملفوظ 116 ـ فرمایا ایک بچے کو گڑ کھانے کی عادت تھی ـ روکنے سے مانتا نہیں تھا ـ ایک بزرگ کے پاس اس کی شکایت کی گئی اور اس کی اصلاح کیلئے دعا کی درخواست کی گئی وہ