ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
دین سے کامل مناسبت پیدا کرنے کا طریقہ ملفوظ 225 ـ فرمایا دین سے کامل مناسبت بزرگوں کی صحبت ہی سے ہوتی ہے ـ کتابوں سے نہیں ہوتی ـ اسی وجہ سے کسی نے کہا ؎ جملہ اوراق و کتب درنا رکن سینہ را از نور حق گلزار کن ( سب اوراق و کتب کو آ گ میں جھونک دو اور اپنے سینہ کو اللہ کے نور سے گل و گلزار بنا لو ) ( دعوات عبدیت حصہ ہفتم ) حصول نسبت باطنی کا طریق ملفوظ 226 ـ تجربہ کر لو کہ صرف خلوت اور ترک کلام پر اکتفاء کرے اورم عاصی بھی ترک کر دے تو انشاء اللہ نسبت باطنی حاصل ہو جائے گی چاہے ذکر بہت ہی کم کرے ـ خلوت کا ایک عجیب طریقہ ملفوظ 227 ـ ایک بزرگ نے خلوت کا عجیب طریقہ اختیار کیا تھا کہ بس ہر وقت نوافل پڑھتے رہتے تھے ـ اگر کوئی آیا بیٹھا رہا ـ سلام پھیر کر صرف معمولی مزاج پرسی کر کے پھر نماز میں مشغول ہو جاتے ـ اس طرح کرنے سے خود بخود لوگ کم آ تے تھے اور کوئی برا بھی نہ مانتا تھا اور شہرت بھی نہ ہوتی تھی کہ خلوت نشین ہیں ایک بزرگ نے یہ کیا تھا کہ جب کوئی کچھ کہتا ـ فرماتے لکھ کر دو مجھے سنائی نہیں دیتا ـ فضول باتیں کون لکھ کر دیتا بس اس طرح حکایت شکایت غیبت سننے سے بچے رہتے تھے ـ ایک اور بزرگ کا طریقہ یہ تھا کہ دن کو بالکل نہیں بولتے تھے ـ اس میں یہ تھا فضول بکواس والے اپنا آرام چھوڑ کو رات کو نہیں آتے ـ غرض خلوت کے بہت طریقے ہو سکتے ہیں ـ اگر صاحب کمال ہے تو خود بخود کر سکتا ہے ورنہ شیخ سے مشورہ کر لے اور زیادہ بولنے سے بڑی بڑی خرابیاں ہو جاتی ہیں ـ مجاہدہ اس زمانے کے مناسبت صرف یہ ہے کہ کم بولو ،کیسی ہی اچھی باتیں ہوں ، مگر ہوں غیر ضروری تو اس سے بھی قلب میں کدورت پیدا ہو گی ـ حصول محبت الہی کا طریقہ ملفوظ 228 ـ فرمایا اس نیت سے عمل کرو کہ اے اللہ ! آپ کی محبت پیدا ہو جائے ـ پھر دیکھو