ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
( میں سید الطائفہ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی کے کمال سے مکمل اور کامل ہوں اور ان ہی کے جمال سے منور و درخشاں ہوں ) تلبیس ابلیس ملفوظ 119 ـ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کو خواب کی حالت میں ایک سونے کے کٹورے میں پانی غیب سے پیش کیا گیا ـ فرمایا ـ یہ عطاء الہی نہیں ، ورنہ غیر مشروع ( جو شریعت میں جائز نہیں ) برتن میں نہ دیا جاتا ـ بعد ازاں وہ دھواں سا ہو کر اڑا گیا اور آواز آئی کہ آپ کے علم نے بچا لیا ـ فرمایا یہ دوسری تلبیس ابلیس ہے ـ خدا تعالی نے بچا لیا ،علم نے نہیں بچایا ـ حضرت حاجی صاحبؒ کی غیرت دینی ملفوظ 120 فرمایا حضرت حاجی صاحب میں غیرت دینی کی یہ حالت تھی کہ ہندوستان سے بہت سے روپے حاجی صاحب کے واسطے ایک سیٹھ کی دکان پر مکہ مکرمہ میں پہنچ گئے ـ اس سیٹھ نے کہلا بھیجا کہ حاجی صاحب دکان سے منگالیں یا لے جائیں اس پر حاجی صاحب نے فرمایا کہ جس خدا تعالی نے ہندوستان سے یہ روپیہ مکہ مکرمہ بھیجا وہ دکان سے مکان پر بھی پہنچا دے گا ـ خود لینے نہیں گئے نہ کسی آدمی کو بھیجا ـ حضرت حاجی صاحب کی عبدیت و تواضع ملفوظ 121 ـ فرمایا حاجی صاحب میں عشق خدا اور عبدیت اس قدر تھی کہ ایک مرتبہ شریف مکہ کے لنگر سے کچھ نقدی خدا کے واسطے تقسیم ہو رہی تھی ـ آپ نے خود مانگ کر 3 لئے ـ حضرت حکیم الامتؒ نے فرمایا خدا واسطے کہنا ایک محاورہ ہے کہ یہ چیز کسی غرض خاص سے نہیں دی جاتی ـ وسوسہ معصیت کا علاج ملفوظ 122 ـ فرمایا غصہ اور مارپیٹ بھی کام کی چیز ہے ـ ایک مرتبہ ایک طالب علم نے کسی عورت سے اپنا عشق بیان کرنا شروع کیا ـ میں نے اس کا جو علاج بتلایا ـ اس نے کہا اس سے نہیں جائے گا ـ آخر میری طبیعت میں تغیر ہوا ـ میں نے کہا یہاں سے چلے جاؤ مجھے غصہ آ چلا ہے ـ مگر وہ باز نہیں آیا ـ آخر میں نے اس کو ایک دھول رسید کی اور نکال دیا ـ اس ملفوظات حکیم الامت ـ جلد 15- 19