ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
مسائل فقہ کی تحقیق ملفوظ 71 ـ ارشاد فرمایا جیسے سالک کو مسائل فقہ کی تحقیق شیخ سے مضر ہے ایسے ہی مسائل باطنیہ کے بھی صرف اتنا ان کا کام ہے ـ اگر کوئی حالت پیش آئی اس کی اطلاع کر دیں ـ کوئی فن سیکھنے آ ئے جب کامل ہو جائے گا خود ہی معلوم ہونے لگیں گے ـ بیعت ہونے کیلئے شیخ کا مشہور ہونا ملفوظ 72 ـ ارشاد فرمایا یہ بھی ایک خبط ہے جس کی چار جانب میں شہرت ہو اس سے تعلیم حاصل کرے ـ شہرت کا تو یہی معنی ہے کہ جہلا میں مشہور ہے گویا اپنے کو ایسے شخص کی طرف منتسب کرنا چاہتے ہیں جو اپنے زعم میں بڑا ہو بلکہ لوگوں کے نزدیک بھی بڑا ہوتا کہ یہ معلوم ہو کہ میں فلاح شخص سے تعلق رکھتا ہوں - شرائط بیعت ملفوظ 73 ـ ارشاد فرمایا دو چیز چیزیں یعنی بیعت اور مرید ہونے کی جو شرط لگائی اس میں بڑا امتحان ہے اگر بیعت پر اکتفا کیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ چھوٹے کی تعلیم پر صبر ہے اور اگر تعلیم چاہتے ہیں تو معلوم ہوا رسم پرست نہیں ہے اور جو دونوں کو جمع کرنا چاہتا ہے معلوم ہوتا ہے رسم پرست ہے ـ ارشاد فرمایا ایک شخص نے شرائط بیعت میں ایک شرط سے مستثنی ہونا چاہا ـ فرمایا اولا تو انہیں کیا حق تھا استثناء کا اس کا تو یہ معنی ہے کہ تم نے جو عام قاعدہ بنایا وہ غلط ہے ـ اسثناء کرنا چاہئے تھا ، یہ شیخ پر لغو حرکت کا دعوی ہے اور ثانیا انہیں کوئی حق نہیں ـ اگر شیخ کا وجدان کہے تو کسی کو مستثنی کرے ـ علم قرات کے متعلق ایک عجیب تحقیق ملفوظ 74 ـ ارشاد فرمایا سورہ روم میں ہے من بعد ضعف یہ حفص کی قرات ہے عاصمؒ سے ـ عاصمؒ کے دو راوی ہیں ایک حفص ؒ ایک شعبہ ؒ ـ حفص ؒ کی قرات ہندوستان میں رائج ہے اور عاصم ؒ کی قرات بالفتح ہے ـ تو یہ حفص ؒ بالضمہ کہاں سے نقل کرتے ہیں ـ یعنی عاصم ؒ سے کوئی روایت بھی ضمہ کی نہیں ہے ـ بعض جگہ دو دو روایت ہوتی ہیں ـ یہاں وہ بھی