ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
سے جو نافع سمجھا جائے اس طرح رحم کیا جائے لوگ عموما رحمت حق کو اپنی خیالی فلاح کے موافق حاصل کرنا چاہتے ہیں جب حکمت خداوندی سے اس کے موافق نہیں ہوتا تو اس کو رحمت کے خلاف سمجھنے لگتے ہیں یہ بڑی غلطی ہے ـ اللہ تعالی خیر خواہ عالم ہیں ملفوظ 75 ـ فرمایا دنیا میں سب خدا کی صفات کا عکس ہے ـ وہ خیر خواہ عالم ہے ـ فوں فاں اور ہوں ہاں ملفوظ 76 ـ فرمایا انبیاء کو جو پہچانا ہے تو ان کی طرز تعلیم اور عمل درآمد اور کلام وہ جواب سے ـ مولوی ابراہیم سیالکوٹیؒ اور مولوی ثناء اللہ امر تسریؒ ملفوظ 77 ـ مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری اور مولوی ابراہیم صاحب سیالکوٹی کے ذکر آ نے پر جو غیر مقلد ہیں فرمایا کہ ان سے میری ملاقات ہوئی ہے ـ مولوی ابراہیم کی علمی استعداد مولوی ثناء اللہ سے اچھی ہے ـ کرامت قرب کا ثمرہ ہے ملفوظ 78 ـ فرمایا کرامت قرب کا ثمرہ ہے ـ زیارت موئے مبارک کا حکم ملفوظ 79 ـ بہت سے مواضع میں آنحضرتؐ کے موئے مبارک کا ہونا بیان کیا جاتا ہے گو محدثانہ سند سے اس کی نسبت حضورؐ کیساتھ ثابت نہ ہو لیکن محتمل ضرور ہے ـ اور محبت کا مقتضا یہ ہے کہ اگر خالی از منکرات زیارت کا موقع مل جائے تو ضرور زیارت کرنا چاہئے ـ اس کے متعلق حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی نے کسی کا یہ شعر کس قدر حسب حال انتخاب کر کے ارشاد فرمایا ؎ مرا زا زلف تو مئے بسند است ہوس را راہ مدہ بوئے بسند است (تیرے مال میں میری زلفوں کے چند پسندیدہ بال ہیں ہوس کیلئے راستہ مت کھولو کہ بہت پسندیدہ خوشبو ہے )