ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
ہر ایک کا حق ادا کرنا سنت ہے ملفوظ 151 ـ فرمایا سنت یہی ہے کہ ہر ایک کا جو حق ہو ادا کر دیا جائے اس ضمن میں ـ ہر آنے والوں کے ساتھ مساوات کا برتاؤ ضروری نہیں ملفوظ 152 ـ فرمایا کہ میں پہلے سب آنے والوں کے ساتھ مساوات کا برتاؤ کرتا تھا اس سے بہت تعب بھی ہوتا تھا ـ اب احادیث سے معلوم ہو گیا ہے کہ حضورنبی کریمؐ کا سب سے مساوات کا برتاؤ نہ ہوتا تھا ـ اس مضمون کو حضرت والا نے تلک الرسل فضلنا بعضھم علی بعض ( کہ یہ حضرات مرسلین ایسے ہیں ہم نے ان میں سے بعضوں کو بعضوں پر فوقیت بخشی ہے ) سے ثابت فرمایا ـ 8 جنوری 1943ء ، 11 محرم 1362ھ حکایت حضرت شیخ بنوریؒ ملفوظ 153 ـ فرمایا کیا یہ ضروری ہے کہ کوئی اچھا بن کر بزرگ کے پاس آئے ـ حضرت بنوریؒ کے پاس کوئی مرید ہونے آئے اس کی خراب حالت دیکھ کر آپ نے اس کو واپس کر دیا ـ فورا الہام ہوا اگر اس کو بیعت نہ کرو گے تو اس کا خمیارہ بھگتو گے ـ فورا خادم کو اس کی طرف بھیجا ـ خادم ڈھونڈ لایا اب یہ طالب صاحب ناک چڑھا بیٹھے ـ پھر آپ نے خادم سے فرمایا کہ جا کر اس کے کان میں یااللہ کہہ دو ـ اس کہنے پر وہ صاحب دوڑتے ہوئے قدموں میں آ گرے ؎ در راہ عشق وسوسہ اہرمن بسے است ہشد ار گوش ریا بہ پیام سروش دار تشریح شعر مذکور ملفوظ 154 ـ فرمایا اس میں راہ عشق سے مراد باطن ہے اور پیام سروش سے مراد دوحی ہے ـ اپنے مریدوں پر اظہار فخر ملفوظ 155 ـ فرمایا ہمیں فخر ہے کہ ہمارے مرید طالب علم ، مولوی ، موذن ، ملا ، اپاہج ، مسکین ہیں ـ