ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
مرتے وقت ایمان چھینا نہیں جاتا ملفوظ 102 ـ فرمایا لوگ کہتے ہیں مرتے وقت ایمان چھن جاتا ہے ـ یہ بالکل غلط ہے ـ امام غزالی ؒ نے لکھا مرتے وقت کوئی کافر نہیں ہوتا اگر پہلے سے کافر ہو تو اس وقت اس کا کفر ظاہر ہوتا ہے ـ فرمایا اس وقت تو خدا کی بڑی رحمت ہوتی ہے ایمان چھیننا کیسا ؟ مرتے وقت توبہ ملفوظ 103 - فرمایا اس کے بھروسہ پر نہ رہے کہ مرتے وقت توبہ کر لوں گا کیا معلوم اس وقت کیا حال ہوگا دیکھ لیجئے اس شخص کے حال لوہاری کے ایک آدمی کو پھانسی ہوئی تھی ـ دوسرے نے اس سے کہا کلمہ پڑھ لے کہا کیا ہو گا ـ ساری عمر تو کلمہ پڑھنے سے گزر گئی ـ کیا ہو اب اس سے کیا ہو گا ـ دوسرے کو بھی پھانسی ہوئی تھی اس نے پہلے حجامت بنایا ، غسل کیا ، نماز بڑھی توبہ کیا اور کہا جمعہ کے بعد میرے جنازہ کی نماز پڑھی جائے چنانچہ ایسا ہی ہوا ـ چند سوالات اور ان کے جوابات ملفوظ 104 - ایک شخص نے لکھا اس نیت سے عبادت کو ظاہر کرنا تاکہ دوسروں کو رغبت ہو جائز ہے یا نہیں ؟ فرمایا قانونی جواب تو یہ تھا کہ جائز ہے مگر میں نے لکھا وہ کون ہے ؟ اس کا پورا حال لکھو تاکہ معلوم ہو کوئی اور خرابی تو نہ پیدا ہو ـ یہ حضرت خود ہی چوری کرنا چاہتے ہیں ـ کلیات سے کام لینا چاہتے ہیں ـ کلیات کو کلہیہ میں بھر دو لکھا مناجات مقبول خوش الحانی سے پڑھنا چاہتا ہوں ؟ میں نے لکھا اپنے لئے یا دوسروں کو سنانے کیلئے اور لکھا درود شریف کتنا پڑھنا چاہئے اس کی کوئی حد ؟ میں نے کہا تم کتنا پڑھ سکتے ہو ضروریات سے فارغ ہو کر ؟ صاحب فن بننا چاہتے ہیں ؟ لکھا بد تہذیبی پر غصہ کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ میں نے لکھا وہ کام کیا ہے اور غصہ کرنے والا کون ہے اور کتنا ؟ اور لکھا اگر احقر کسی مرض میں دوا نہ کرے دوا ئے حقیقی پر توکل کرے تو جائز ہے یا نہ ؟ میں نے لکھا کسی خاص مرض میں یا ہر مرض میں ؟ کیا اگر دنبل ہو جائے اس کی دوا نہ کرو گے آپریشن نہ کرو گے ؟ یا ڈھیلا سر پر گرے اور زخمی ہو جائے کیڑے پڑ جائیں تو اس میں بھی توکل کرو گے ؟ دیکھیں ان کا کیسا توکل ہے ـ لکھا میری بی بی ہماری والدہ کو ( لطیفہ بی بی تو اپنی ہے اور والدہ کئی کی ہے ) تلکیف