ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
|
احوال مناظرہ رام پور ملفوظ ـ 125 فرمایا مناظرہ رام پور میں شیعوں کے مقابلہ میں مولوی عبدالشکور صاحب کی گفتگو علمی تھی اور مولوی کی لچر مسخرہ پن کوئی کوئی جملے اچھے تھے ـ وجود برزخی کے لطائف ملفوظ 126 ـ فرمایا بیت اللہ میں حضرت شیخ اکبر سے بحالت طواف چند ایسے اشخاص ملے - جنہوں نے حضرت شیخ سے سوال کیا ـ کہ تم کون سے آدم کی اولاد سے ہو ـ اس پر حضرت والا نے تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ کوئی بڑی ہستی آتی ہے تو ان کے مقدمات کثرت سے پہلے آ تے ہیں ـ فرمایا وہ آدم نہیں تھے بلکہ وجود برخی کے لطائف تھے ـ فقہاء کا قیاس صوفیاء کے کشف سے مقدم ہے ملفوظ 127 ـ فرمایا آئمہ کرام کا قیاس جنید و شبلی کے کشف والہام سے ہزار درجہ مقدم ہے ـ شیطان کی خوشی ملفوظ 128 ـ فرمایا شیطان کی یہ بھی بہت خوشی ہے کہ نافع اور بڑی چیز کو چھڑا دینا ـ یعنی کتابوں کا پڑھنا کم اور ذکر وشغل کی طرف کر دینا ـ یوم منگل 5 جنوری 1943ء درخواست دعا کی اجازت ملفوظ 129 ـ کسی صاحب بہادر کے خط کے جواب میں فرمایا کہ میں بجز دعا کے کچھ نہیں جانتا ـ سیدھا عنوان ہونا چاہئے ـ اس طرح لکھتے ہیں جس طرح میرے قبضے میں ہو ـ اس طرح لکھنا چاہئے کہ آپ دعاء فرما دیں ـ اجتماعی کاموں میں عقل کی بات ملفوظ 130 ـ فرمایا کہ اجتماعی کاموں میں عقل کی یہ بات ہے کہ ایک شخص معتمد ہو اور سب اس کے ماتحت ہوں ـ