ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
بیعت کرنے کے متعلق حضرت حاجی صاحب ؒ اور ان کے متعلقین کی اختلاف آراء ملفوظ 24 - فرمایا بیعت کرنے میں حاجی صاحب کی رائے تو سیع کی تھی اور حافظ ضامن صاحبؒ کی رائے تنگی کی تھی اور مولانا گنگوہیؒ کی رائے پہلے تنگی کی تھی پھر بدل گئی تھی اور میرے سامنے فرمایا کہ تجربہ سے معلوم ہوا حاجی صاحبؒ کی رائے ٹھیک تھی اور میری حالت بھی پہلے سے بدل گئی ہے اب نرمی کرتا ہوں ـ حدود کے اندر رہنا چاہئے ملفوظ 25 ـ فرمایا حدود کے اندر رہنا چاہئے ـ حضورؐ نے کیسی اچھی تعلیم فرمائی ـ احبب حبیبک ھونا ما عسی ان یکون بغیضک یوما ما وابغض بغیضک ھونا ما عسی ان یکون حبیبک یوما ما ـ اعتدال پر رہنا چاہئے ـ ہندو بھی اپنی گنجائش رکھتے ہیں اور مسلمان جدھر چلتے ہیں حد سے بڑھ جاتے ہیں - عدم قناعت کی وجہ زیادتی حرص ہے ملفوظ 26 فرمایا جب میں دیوبند پڑھتا تھا تو یہ خیال تھا کہ پڑھنے سے فارغ ہونے کے بعد والد صاحب پر بار نہ ڈالیں گے ـ کہیں ملازمت کر لیں گے اور اس وقت جو ملازمت کا خیال آیا تھا یہ تھا کہ دس روپیہ کی ملازمت کر لیں گے گھر کے تو اناج موجود ہے اور بالائی خرچ دو آدمی کیلئے دس روپیہ کافی ہے ـ جب کانپور پچیس روپیہ کا ملازم ہوا اس کو بہت بڑا سمجھا تھا اور اب دو سو روپیہ کی ملازمت کو بھی کچھ نہیں سمجھتے ہیں ـ لوگوں میں اب حرص زیادہ ہو گیا ہے ـ اگر کہو نہیں صاحب چیزیں گراں ہو گئیں تو کہاں تک زائد از زائد چوگنی ـ اصل میں حرص ہی زیادہ ہو گیا نیز کچھ تکلفات بھی بڑھ گیا خاص کر مسلمانوں میں ہندوؤں میں اب تک کچھ سادگی موجود ہے ـ کسی کے استفسار پر خفا نہ ہونا چاہئے ملفوظ 27 - فرمایا ایک مولوی صاحب آ ئے تھے میں نے ان کو پہچانا نہیں میں نے ان سے کہا