ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
والوں نے حضرت کو کہلوا بھیجا کہ اس طریق کا واقعہ ہے کوئی نامعلوم صاحب کھیر دے گئے ہیں حضرت نے یہ جواب بجھوایا اگر دل چاہتا ہے تو کھاؤ ورنہ چھوڑ دو بعد میں نہ کھانے کا حکم فرمایا ـ بڑوں کیلئے ہیبت ہے ملفوظ 169 ـ اپنے بتدائی حالات کے سلسلہ میں فرمایا کہ حضورؐ جیسی ہستی کے اندر شروع میں تزلزل پیدا ہو گیا کہ دوسری وحی تین سال کے بعد آئی ـ اس ضمن میں فرمایا کہ خوف مبتدی کیلئے اور قبض متوسطہ کیلئے اور بڑوں کیلئے ہیبت ہوتی ہے ـ تو حضورؐ پر ہیبت طاری تھی ـ قبض سے متعلق حضرت مولانا روم ؒ کے ارشادات ملفوظ 170 ـ اس ضمن میں قبض کے مضمون پر حضرت والا نے مثنوی رومیؒ کے بہت سے اشعار سنائے اور اپنے متعلق فرمایا کہ مجھ پر بھی کچھ دن ایسی حالت رہی لیکن اللہ کے فضل سے میرے پاس وکلاء اچھے تھے ـ اپنے بزرگوں کا طرز ملفوظ 171 ـ فرمایا اپنے بزرگوں کا یہ طرز دیکھا کہ امراء سے نہ اعراض ہو اور نہ لپٹنا ہو کیونکہ اعراض میں تکبر پایا جاتا ہے ـ وصل مرحوم سے متعلق ایک عالم صالح کا خواب ملفوظ 172 ـ حضرت والا نے محترم وصل حاصب ( المتوفی 27 رمضان 1361ھ بروزجمعہ ) بلگرامی کا ذکر فرماتے ہوئے یہ فرمایا کہ وصل صاحب کے مرنے کے بعد خواب میں ایک عالم صالح نے ان کو خواب میں دیکھا ـ انہوں نے وصل صاحب سے وہاں کا حال پوچھا ـ جواب میں کہا کہ حق تعالی نے فرمایا کہ گو تمہاری تدفین و تکفین میں تمہاری رعایت نہیں کی گئی اور تدفین میں دیر کر دی ـ آؤ ہم تمہاری رعایت کرتے ہیں اس لئے کہ ہمارا فلاں بندہ ( یعنی حضرت والا ) تمہاری رعایت کرتا تھا اور منکر نکیر کے سوال سے ہم تم کو فارغ کر دیتے ہیں ـ