ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
جلد وصول الی اللہ اتباع سنت کی برکت ہے ملفوظ 25 ـ منجملہ طرق جذب کے ایک طریق اتباع سنت بھی ہے ـ حضرات دیوبند میں جذب ، اتباع سنت کی وجہ سے ہے نہ پورے سلوک کی وجہ سے ـ اسی واسطے وصول ہو جاتا ہے ـ بدعت مجتہد فیہا میں خفی ظلمت ملفوظ 26 ـ فرمایا بدعت مجتہد فیہا میں بھی خفی ظلمت ہوتی ہے ـ صاحب ادراک کو اس کا ارتکاب مضر ہے اور غیر مدرک کو مضر نہیں ہوتا ـ حضرت گنگوہیؒ صاحب کا ادب ملفوظ 27 ـ فرمایا حضرت گنگوہیؒ کو بہت دب کر خط لکھا کرتا تھا بوجہ کثرت ادب کے ـ نفع تام اور نفع عام ملفوظ 28 ـ فرمایا حضرت حافظ ضامن صاحب اور حضرت مولانا اسماعیل شہید صاحبؒ کی تعلیم میں ،، نفع تام ،، تھا اور حضرت حاجی صاحب اور حضرت مولانا شاہ عبدالعزیز ؒ کی تعلیم میں ،، نفع عام ،، تھا ـ مقاصد میں اشق افضل ہے ملفوظ 29 ـ فرمایا مقاصد میں اشق ( زیادہ مشقت کا کام ) افضل ہوتا ہے اور طریق میں اسہل ( زیادہ آسان ) افضل ہوتا ہے جیسے گرم پانی سے وضو افضل ہو گا بہ سنبت سرد کے موسم سرما میں ـ شرائع میں علت تلاش انکار نبوت کے متراد ہے ملفوظ 30 ـ فرمایا حضرت مجدد صاحبؒ فرماتے ہیں کہ شرائع میں علت تلاش کرنا متراف انکار نبوت کے ہے کیونکہ اس شخص نے مصحلت کا تباع کیا ـ حضورؐ کا اتباع نہ کیا ـ سختی اور نرمی دونوں طریق سے اصلاح ملفوظ 31 ـ فرمایا مجھ میں سختی بھی ہے اور نرمی بھی سختی کی مثال یہ ہے کہ ایک شخص شیر فروش ایک عورت پر عاشق تھا ، مجھ سے قصہ بیان کرنے لگا ـ مجھ کو غصہ آیا ایک دھول ماری ـ