ملفوظات حکیم الامت جلد 15 - یونیکوڈ |
اس نے کہا اس شخص نے جو کچھ کیا ہے محض خدا کے واسطے کیا ہے ـ اس کا مقابلہ محض خدا سے مقابلہ کرنا ہے میں اس کو پسند نہیں کرتی ـ پھر مولوی صاحب کی خدمت میں حاضر ہو کر تائب ہو گئی ـ رنڈی کی غیرت (حکایت) ملفوظ 134 ـ گنگوہ میں ایک رنڈی تھی ، اس نے ایک عابد کا سنا ، اپنے آشنا کو ہمراہ لے کر گئی ، اس جھوٹے عابد نے زنا کے متعلق کہا ـ " ھمہ اوست ،، اس رنڈی کو غیرت آئی اور کہا یہ عابد کیسا ؟ یہ تو مسلمان بھی نہیں ـ حضرت شیخ الہند کی کسر نفسی ملفوظ 135 ـ فرمایا حضرت مولانا محمود الحسن دیوبندی نے حضرت گنگوہیؒ سے سند لینے کا ارادہ کیا اور اس کیلئے گنگوہ حاضر ہوئے مگر مارے ادب اور عبدیت کے خاموش رہے کہ اگر یہ پوچھ لیا کہ تجھ کو آتا ہی کیا ہے جو سند لیا چاہتا ہے ؟ تو کیا کہوں گا (اللہ اکبر ! کیا ٹھکانہ ہے ـ اس عبدیت ، تواضع اور کسر نفسی کا ـ عمل کی تمنا پر اجر ملفوظ 136 ـ فرمایا حضرت ابراہیم بن ادھم کو کسی نے خواب میں دیکھا کہ فرماتے ہیں کہ ہمارے ہماسایہ کو جو درجہ ملا ہے وہ ہم کو بھی نہیں ملا ـ اس لئے کہ وہ ہمیشہ عمل کی تمنا رکھا کرتا تھا ـ حضرت سلطان الاولیاء کی حکایت ملفوظ 137 ـ فرمایا حضرت سلطان الاولیاء کو ایک مرتبہ جنگل میں نماز کا وقت آیا ،آپ اس انتظار میں کھڑے تھے کہ کوئی اللہ تعالی کا بندہ آ جائے تو جماعت سے نماز پڑھ لیں ، اتنے میں ایک لکڑہارا آیا ، حضرت سلطان الاولیاء نے اس سے فرمایا ، وضو بھی کر لیا ہے ؟ وہ کہنے لگا ، مسلمان بغیر وصو بھی رہ سکتا ہے ؟ ،، آپ متحیر ہوئے اور فرمایا کہ بعض اولیاء اللہ ہم سے بھی مخفی ہیں ، ہم بھی ان کو نہیں پہچان سکتے ـ حضرت گنگوہیؒ کے ایک مرید کا اخلاص ملفوظ 138 ـ فرمایا حضرت گنگوہیؒ سے ایک افیونی مرید ہونے کیلئے آیا ، اس نے یہ شرط