حور دکھائے ، آپ ﷺ نے فرمایا :ہاں ۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے کہا: ان عورتوں کے پاس جائیے اور انہیں سلام کیجیے ، آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ میں ان کو سلام کیا تو انہوں نے میرے سلام کا جواب دیا ، میں نے پوچھا(جنت میں ) تم کس
کی بیویاںبنوگی ؟ انہوں نے کہا: ہم نیک اور حسین ہیں ہم ایسے مردوں کی بیویاں
(۱) مسلم ۔ (۲) بزاز
ہیں جو پاک صاف ہیں، جو کبھی میلے نہ ہوں گے ،جو ہمیشہ رہیں گے، کبھی جنت سے جدا نہ ہوں گے ، اور جو ہمیشہ زندہ رہیں گے کبھی نہ مریں گے ۔
وہاں سے ہٹ کر تھوڑی سی دیر گذری تھی کہ بہت سے آدمی جمع ہوگئے۔ پھر ایک مؤڈن نے اذان کہی اور پھرتکبیر کہی گئی ۔ ہم صف باندھ کر انتظار کرنے لگے کہ کون امام بنے گا ۔ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے میرا ہاتھ پکڑ کر آگے کھڑا کردیا ۔ میں نے سب کو نماز پڑھائی ۔ جب میںنماز سے فارغ ہوا تو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے مجھ سے کہا: آپ ﷺ کو معلوم ہے کہ آپﷺ کے پیچھے کن لوگوں نے نماز پڑھی ہے ؟ میں نے کہا :نہیں ، انہوں نے کہا: جتنے بھی نبی دنیا میں بھیجے گئے ہیں ان سب نے آپ کے پیچھے نماز پڑھی ہے ۔