فائدہ: ملائکہ نے زم زم شریف سے آپ ﷺ کے دل کو دھویا حالانکہ حوض کوثر سے بھی پانی آسکتا تھا ۔بعض علماء کے نزدیک یہ اس بات کی دلیل ہے کہ آب زمزم کوثر سے افضل ہے۔(۶)
(۱)الطبرانی ۔(۲) ایضاً۔ (۳) مسلم ۔ (۴) مواھب۔(۵) مسلم ۔(۶) البلقینی۔
سونے کے منع ہونے کے باوجود سونے کے تھال کے استعمال میں کئی
وجوھات ہوسکتی ہیں اول یہ کہ سونے کے حرام ہونے کا حکم بعد میں ہوا ، اس وقت سونے کا استعمال حرام نہ تھا ۔(۱)
دوسرا یہ کہ معراج آخرت کے امور میں سے ہے اور آخرت میں سونے کا استعمال جائز ہے ، تیسرا یہ کہ وہ تھال آپ ﷺ نے خود استعمال نہیں کیا بلکہ ملائکہ نے استعمال کیا اور ملائکہ اس حکم کے مکلف نہیں۔(۲)
ایمان وحکمت کے تھال میں ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کوئی ایسا جو ہر غیبی تھا جس سے ایمان اور حکت میں ترقی ہو۔ جیسے دنیا میں بعض جواہر کے استعمال سے قوت اور فرحت بڑھتی ہے۔ چونکہ وہ جوہر حکمت وایمان کا سبب تھا اس لئے اس کا یہی نام رکھ دیا گیا۔(۳)