وَحَدَّثَتْ قَوْمَہٗ اَھْلُ الْکِتٰبِ بِمَا
یَکُوْنُ مِنْ شَانِہٖ مُذْ شَخْصہٗ نَظَرُوْا
یَارَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا اَبَدًا
عَلیٰ حَبِیْبِکَ مَنْ زَانَتْ بِہِ الْعَصُرْ
۱۔ حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا بڑی خوش قسمت ہیں کہ ان کو ایسی سعادت حاصل ہوئی جس کی مخلوق کے ہاں بڑی قدر ہے ۔
۲۔ کیونکہ انہوں نے تمام مخلوق میں سب سے بہترین شخص کو دودھ پلایا۔ یہ ایسی بڑی کامیابی ہے جس کے برابر نہ بادشاہ ہے نہ وزارت ۔
۳۔ انہوں نے آپ ﷺ کے بہت سے معجزات دیکھے ہیں جو دودھ پلانے کے وقت ظاہر ہوئے اور انہوں نے ایسی برکات کا مشاہدہ کیا جس کا شمار نہیں ہوسکتا۔
۴ ۔ اور جب اھل کتاب نہ آپ ﷺ کو دیکھا تو اپنی قوم سے آپ ﷺ کے عظیم الشان حالات بیان کیے۔