مرتکب نہیں ہوئے۔یہاں تو صاف طورپر کہہ رہے ہیں کہ میں اس لئے افیون نہیں کھاتا کہ افیونی نہ کہلاؤں جیسا کہ مسیح علیہ السلام شراب پی کر شرابی کہلائے۔(نعوذباﷲ)
جمیل… مولانا!آپ نے بڑی کوشش سے یہ حوالے مہیا کئے ہوںگے۔ واقعی آپ کی یہ محنت قابل داد ہے۔
اختر… اجی حضرت!ہم نے تو محض ثواب کی نیت سے یہ کام کیا ہے۔ کیونکہ قادیانی دوست ہمیں بار بار یہ کہتے تھے کہ مرزا قادیانی مجدد وقت ہیں۔ مسیح موعود ہیں۔مہدی آخر الزمان ہیں اورعہدہ نبوت پرفائز ہوچکے ہیں۔ ہم نے کہا چلو ان کی تصانیف پڑھو۔ان کے رسائل دیکھو۔اگر واقعی وہ نبی یا مجدد ہوئے تویقینا ان کے الہامات اورملفوظات پڑھنے سے ثواب ہوگا۔جیسا کہ قرآن مجید اور حدیث شریف کی تلاوت سے ثواب ہوتاہے اوراگرخدانخواستہ وہ جھوٹے ہوئے تو پھر یقینا ہمیں ان کی کتابوں سے ان کے جھوٹ اورکذب کاپتہ چل جائے گا۔
چنانچہ ہم تھوڑی سی محنت کے بعد اس نتیجہ پرپہنچ گئے کہ مرزا قادیانی کے کلام میں بہت تناقض ہے۔آنجناب کسی جگہ کچھ لکھتے ہیں اورکسی جگہ کچھ فرماتے ہیں اور یہی جھوٹے آدمی کی نشانی ہے۔
حمید…کیا واقعی مرزا قادیانی کے کلام میں تناقض بہت واقع ہواہے۔
اختر…کیاآپ دیکھ نہیں رہے؟حضرت خالد اورمولانا منظور الحسن سے گزارش ہے کہ وہ مرزا قادیانی کی صفائی میں کچھ ارشاد فرمائیں۔وہ اسی لئے تو اب خاموش ہیں کہیں گے توجھٹ یہ مرزا قادیانی کے کلام میں تناقض بتادے گا۔
منظور…اجی آپ کچھ کہیں ہم تو محض اس لئے خاموش ہیں کہ آپ جس قدر حوالے پیش کرنا چاہتے ہیں،پہلے کرلیں۔پھر ہم ایک ہی دفعہ سب کاجواب دیںگے۔
حمید…نہ مولانا صاحب یہ بات ٹھیک نہیں ۔آپ کا فرض ہے کہ آپ ساتھ ہی ساتھ جواب دیتے جائیں۔ جو غلط ہو اسے واضح کریں اور جو صحیح ہو اسے تسلیم کریں۔یہ میدان مناظرہ نہیں ہے کہ جیت اورہار کا سوال پیداہوگا۔یہاں تو ہم سب دوست ہیں جو حق وباطل میں امتیاز کرناچاہتے ہیں۔
منظور…توعرض یہ ہے کہ اخترصاحب نے جو کچھ بیان کیاہے۔اس کا ایک ہی جواب اور وہ یہ کہ