’’اگر کوئی شخص مخلی بالطبع ہوکر اس بات پر غور کرے گا…روز روشن کی طرح اس پر ظاہر ہو جائے گا کہ مسیح موعود ضرور نبی ہے کیونکہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ایک شخص کا نام قرآن کریم نبی رکھے۔ آنحضرت ﷺ نبی رکھیں،کرشن نبی رکھے، رزتشت نبی رکھے، دانیال نبی رکھے اور ہزاروں سالوں سے اس کے آنے کی خبریں دی جارہی ہوں لیکن باوجود ان سب شہادتوں کے وہ غیر نبی کا غیر نبی رہے۔‘‘ (حقیقت النبوت،مرزا بشیرالدین محمود ص۱۹۸)
دوسرے انبیاء سے مقابلہ
مرزا قادیانی کا ایک عجیب وغریب دعویٰ یہ ہے کہ ان کا روحانی قدوقامت دیگر انبیاء سے کہیں بلند ہے۔اس قسم کے دعوؤں کی مثالیں دینے کے لئے ہم مرزا قادیانی کی تحریروں میں سے بعض اقتباسات پیش کرتے ہیں:
’’خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے۔مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگرمسیح ابن مریم میرے زمانے میں ہوتا تو وہ کام جو میں کر سکتا ہوںوہ ہرگز نہ کر سکتا اوروہ نشان جو مجھ پر ظاہر ہورہے ہیں،وہ ہرگز نہ دکھاسکتا۔‘‘(حقیقت الوحی ص۱۴۸،خزائن ج۲۲ص۱۵۲)
’’اورخدا تعالیٰ نے اس بات کو ثابت کرنے کے لئے کہ میں اس کی طرف سے ہوں اس قدر نشان دکھلائے ہیں کہ وہ ہزار نبی پر بھی تقسیم کئے جائیں تو ان کی بھی اس سے نبوت ثابت ہو سکتی ہے۔لیکن پھر بھی جو لوگ انسانوں میں سے شیطان ہیں وہ نہیں مانتے۔‘‘
(چشمہ معرفت از مرزا غلام احمد قادیانی ص۳۱۷،خزائن ج۲۳ص۳۳۲)
’’خدا نے میرے ہزارہا نشانوں میں سے میری وہ تائید کی ہے کہ بہت ہی کم نبی گزرے ہیں جن کی تائید کی گئی۔ لیکن پھر بھی جن کے دلوں پر مہریں ہیں وہ خدا کے نشانوں سے کچھ بھی فائدہ نہیں اٹھاتے۔‘‘ (تتمہ حقیقت الوحی ص۱۴۸،خزائن ج۲۲ص۵۸۷)
’’خدا نے مجھ کو آدم بنایا اورمجھ کو وہ سب چیزیں بخشیں اورمجھ کو خاتم النبیین اورسید المرسلین کا بروز بنایا اوربھید اس میں یہ ہے کہ خداتعالیٰ نے ابتداء سے ارادہ فرمایاتھا کہ اس آدم کو پیدا کرے گا کہ آخری زمانہ میں خاتم الخلفاء ہو گا۔‘‘(خطبہ الہامیہ ص۱۶۷،خزائن ج۱۶ص۲۵۴)
’’دنیا میں کوئی ایسا نبی نہیں گزرا جس کا نام مجھے نہیں دیاگیا۔جیسا کہ براہین احمدیہ میں خدا نے فرمایا ہے کہ میں آدم ہوں،میںنوح ہوں،میں ابراہیم ہوں،میں اسحاق ہوں،میں یعقوب ہوں،میں اسماعیل ہوں،میںموسیٰ ہوں،میں داؤد ہوں،میں عیسیٰ ابن مریم ہوں ، میں