M!
عرض مرتب
الحمدﷲ وکفٰی وسلام علیٰ عبادہ الذین اصطفٰے امابعد!
قارئین کرام! لیجئے اﷲ رب العزت کے فضل وکرم واحسان سے احتساب قادیانیت کی جلد پچاس(۵۰) پیش خدمت ہے۔ اس جلد میں سب سے پہلے:
۱… قادیانیت: معروف صحافی جناب ماہر القادری ایڈیٹر ’’ماہنامہ فاران‘‘ کراچی کو لاہوری مرزائیوں نے چند پمفلٹ بھیجے جس کا انہوں نے یہ جواب تحریر کیا۔ اسے کتابی شکل میں سید عبدالرحمن شاہ صاحب نے فیصل آباد سے شائع کیا۔
۲… قذف باالحق علی الباطل (مباحثہ برموضوع رفع، وفات عیسیٰ علیہ السلام ونزول ابن مریم): پروفیسر محمد اسماعیل پرنسپل گورنمنٹ کالج اٹک اور قادیانی مناظر قاضی نذیر کے درمیان مکالمہ ومباحثہ ہوا۔ بعد میں زبیری قادیانی نے پمفلٹ شائع کیا۔ اس قادیانی پمفلٹ کا جواب یہ رسالہ ہے۔
۳… اخلاق اور مرزاصاحب (مرزاغلام احمد قادیانی کے غلط اقوال والہامات کی تشریح): جناب حضرت مولانا میاں محمد نوشہروی کا یہ رسالہ ہے۔ جو انتہائی عقلی ونقلی دلائل سے بھرپور ہے۔ ایک خوبصورت قابل ستائش ولائق تحسین دستاویز ہے۔ ۱۹۵۳ء سے پہلے کا مرتب کردہ ہے۔ اس کے علاوہ حضرت مولانا میاں محمد نوشہروی کے مزید تین رسالہ کا اسی کتابچہ میں ذکر ہے۔ ۱…قرآن اور مرزا صاحب، ۲…حدیث اور مرزاصاحب، ۳…مرزاصاحب اور سچائی۔ یہ تینوں رسائل دستیاب نہ ہوسکے۔ خدا کرے مل جائیں تو بہت ہی خوب بلکہ خوب ترین ہوگا۔
۴… ختم نبوت افروز اظہار الحق: جناب ڈاکٹر نظیر صوفی سیالکوٹی نے ۲۲؍جون ۱۹۷۲ء کو مرزاقادیانی کی کتب سے ثابت کیا کہ آنحضورﷺ کے بعد مدعی نبوت، لعنتی، کذاب، کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔