حصہ دوم
مجموعہ تعزیرات پاکستان (ایکٹ نمبر۴۵بابت ۱۸۶۰ئ)کی ترمیم
ایکٹ نمبر۴۵بابت ۱۸۶۰ء میں نئی دفعات…۲۹۸۔ب اور۲۹۸۔ج کا اضافہ
مجموعہ تعزیرات پاکستان(ایکٹ نمبر۴۵،۱۸۶۰ء میں باب ۱۵میں دفعہ ۲۹۸۔الف کے بعد حسب ذیل نئی دفعات کا اضافہ کیاجائے گا۔یعنی
۲۹۸۔ب بعض مقدس شخصیات یا مقامات کیلئے مخصوص القاب، اوصاف یا خطابات وغیرہ کا ناجائز استعمال
۱… قادیانی گروپ یا لاہوری گروپ (جو خود کو احمدی یا کسی دوسرے نام سے موسوم کرتے ہیں)کا کوئی شخص جوالفاظ کے ذریعے،خواہ زبانی ہوں یا تحریری یا مرئی نقوش کے ذریعے۔
الف… حضرت محمدﷺ کے خلیفہ یا صحابی کے علاوہ کسی شخص کو امیرالمومنین ،خلیفۃ المسلمین، صحابی، یا رضی اﷲ عنہ کے طورپرمنسوب کرے یا مخاطب کرے۔
ب… حضرت محمدﷺ کی کسی زوجہ مطہرہ کے علاوہ کسی ذات کو ام المومنین کے طور پر منسوب کرے یا مخاطب کرے۔
ج… حضرت محمدﷺ کے خاندان(اہل بیت)کے کسی فرد کے علاوہ کسی شخص کو اہل بیت کے طور پر منسوب کرے یا مخاطب کرے۔یا
د… اپنی عبادت گاہ کو(مسجد)کے طور پر منسوب کرے یا موسوم کرے یا پکارے ۔
تو اسے کسی ایک قسم کی سزائے قید اتنی مدت کے لئے دی جائے گی جو تین سال تک ہو سکتی ہے اوروہ جرمانے کا بھی مستوجب ہوگا۔
۲… قادیانی گروپ یا لاہوری گروپ (جو خود کو احمدی یا کسی دوسرے نام سے موسوم کرتے ہیں)کا کوئی شخص جو الفاظ کے ذریعے خواہ زبانی ہوں یا تحریری، یامرئی نقوش کے ذریعے اپنے