مذہب میں عبادت کے لئے بلانے کے طریقے یا صورت کواذان کے طورپرمنسوب کرے یا اس طرح اذان دے جس طرح مسلمان دیتے ہیں تواسے کسی ایک قسم کی سزائے قید اتنی مدت کے لئے دی جائے گی جو تین سال ہوسکتی ہے اوروہ جرمانے کا مستوجب بھی ہوگا۔
۲۹۸۔قادیانی گروپ وغیرہ کا شخص جو خود کو مسلمان کہے یا اپنے مذہب کی تبلیغ یا تشہیر کرے
قادیانی گروپ یا لاہوری گروپ(جو خود کو احمدی یا کسی دوسرے نام سے موسوم کرتے ہیں)کاکوئی شخص جو بلاواسطہ یا بالواسطہ خود کو مسلمان ظاہر کرے یا اپنے مذہب کو اسلام کے طور پر موسوم کرے یا منسوب کرے یا الفاظ کے ذریعے خواہ زبانی ہوں یا تحریری یا مرئی نقوش کے ذریعے اپنے مذہب کی تبلیغ یا تشہیر کرے یادوسروں کو اپنا مذہب قبول کرنے کی دعوت سے یا کسی بھی طریقے سے مسلمانوں کے مذہبی احساسات کو مجروح کرے۔کسی ایک قسم کی سزائے قید اتنی مدت کے لئے دی جائے گی جو تین سال تک ہوسکتی ہے اوروہ جرمانے کا بھی مستوجب ہوگا۔
حصہ سوم
مجموعہ ضابطہ فوجداری ۱۸۹۸ئ(ایکٹ نمبر۵بابت ۱۸۹۸ء )کی ترمیم
۴… ایکٹ نمبر۵بابت ۱۸۹۸ء کی دفعہ ۹۹۔الف کی ترمیم
مجموعہ ضابطہ فوجداری ۱۸۹۸ء (ایکٹ نمبر۵بابت ۱۸۹۸ء )میں جس کا حوالہ بعد ازیں مذکورہ مجموعہ کے طور پردیاگیا ہے۔دفعہ ۹۹۔الف میں ذیلی دفعہ(۱)میں
الف… الفاظ اورسکتہ(اس طبقہ کے)کے بعد الفاظ،ہندسے،قوسین،حرف اور سکتے اس نوعیت کا کوئی مواد جس کا حوالہ مغربی پاکستان پریس اورپبلی کیشنز آرڈیننس ۱۹۶۳ء کی دفعہ ۲۴کی ذیلی دفعہ(۱) کی شق (ی ی)میں دیاگیا ہے،شامل کر دیئے جائیں گے اور:
ب… ہندسہ اور حرف ’’۲۹۸۔الف کے بعد الفاظ ،ہندسے اورحرف‘‘یا دفعہ ۲۹۸۔ب یا دفعہ ۲۹۸۔ج‘‘شامل کردیئے جائیں گے۔