مرزا قادیانی کے ان مختلف الہامات کامختصر نقشہ
میری عمر ۸۰ برس کی ہوگی
میری عمر ۸۰ برس کی ہوگی نہ کم نہ زیادہ
میر ی عمر۸۰ برس سے کچھ کم یا کچھ زیادہ ہوگی
میری عمر ۸۰ برس کے قریب قریب ہوگی
میری عمر ۸۰ برس سے دو تین برس کم یا زیادہ
میری عمر۷۷ یا ۷۸ سال یا ۸۲یا ۸۳ برس
میری عمر ۸۰ برس سے دو چار برس کم یا زیادہ
میری عمر ۷۶ برس یا ۷۸ برس ہوگی یا ۸۲ یا ۸۴ برس
میری عمر ۸۰ برس سے چار پانچ برس کم یا زیادہ
میری عمر ۷۵ یا ۷۶ برس ہوگی یا ۸۴یا۸۵ برس
میری عمر ۸۰ برس سے پانچ برس کم یاپانچ چھ برس زیادہ
میری عمر ۷۴ یا ۷۵ برس ہوگی یا ۸۵یا ۸۶ برس
میری عمر ۷۴ برس سے کم نہیں ہوگی
میری عمر ۸۶ برس سے زیادہ نہیں ہوگی
مرزا قادیانی کی پیدائش
اس بات میں نہ ہمیں کوئی اختلاف ہے اور نہ ہی کسی قادیانی کو کہ مرزا قادیانی ۱۹۰۸ء میں فوت ہوئے۔ اب صرف معلوم یہ کرنا ہے کہ مرزا قادیانی پیدا کس سن میںہوئے تھے؟ اسی سے مرزا قادیانی کی کل عمر کا پتہ چل جائے گا۔ مرزا قادیانی نے اپنی عمر کے متعلق جو پیشگوئی کی تھی وہ سراسر جھوٹی ثابت ہوئی۔کیونکہ مرزاقادیانی ۷۴ برس سے پہلے پہلے ہی اس دنیا سے چل بسے۔
بیان اوّل
’’میری پیدائش ۱۸۳۹ء یا۱۸۴۰ء میں سکھوں کے آخری وقت میں ہوئی۔‘‘
(کتاب البریہ ص۱۴۶،خزائن ج۱۳ص۱۷۷)
دلیل اوّل
لیکن مرزا قادیانی کی وفات ۱۹۰۸ء میں ہوئی۔اگر مرزا قادیانی کے بیان کے مطابق ان کی پیدائش ۱۸۳۹ء میں ہو تو ۱۹۰۸ء تک کل عمر ۶۹ برس بنتی ہے۔اگر پیدائش ۱۸۴۰ء میں ہو تو مرزاقادیانی کی کل عمر ۶۸ برس بنتی ہے۔
بیان دوم
’’۱۸۵۷ء میں میں سولہ یا سترہ برس کا تھا۔‘‘(کتاب البریہ ص۱۴۶،خزائن ج۳ص۱۷۷)
دلیل دوم
اگر ۱۸۵۷ء میں مرزا قادیانی کی عمر سترہ برس تھی تو پیدائش کا سن ۱۸۴۰ء ثابت ہوا۔