’’آپ کی پیدائش ۱۸۳۰ء کے قریب بنتی ہے۔‘‘
’’آپ کی پیدائش ۱۸۳۱ء کے قریب بنتی ہے۔‘‘
’’آپ کی پیدائش ۱۸۳۳ء کے قریب بنتی ہے۔‘‘
’’آپ کی پیدائش ۱۸۳۴ء کے قریب بنتی ہے۔‘‘
’’آپ کی پیدائش ۱۸۳۶ء کے قریب بنتی ہے۔‘‘ (سیرت المہدی سوم ص۱۸۸ تا۱۹۴)
الحق دہلی زیرادارت میر قاسم علی
’’صحیح امر یہی ہے کہ آپ کی پیدائش ۲۹،۱۸۲۸ میں ہوئی۔‘‘ (۲۷؍فروری۱۹۱۴ئ)
مرزا قادیانی کی وفات کے ۶۸ برس بعد تاریخی فیصلہ
’’بعض حوالے اور روایات ایسی ملی ہیں جن سے معین تاریخ کا پتہ لگ گیاہے کہ مرزا قادیانی کی پیدائش ۱۸۳۵ء میں ہوئی تھی ۔ میں(مرزابشیراحمد)امید کرتا ہوں کہ ہمارے احباب تحریر وتقریر میں اسی معین تاریخ کو بیان کریںگے۔‘‘ (الفضل ۱۱؍اگست ۱۹۳۶ئ)
تذکرہ رؤسائے پنجاب میں تحریف کی گئی
’’تذکرہ رؤسائے پنجاب‘‘پنجاب کے امراء رؤسا اور ریاستوں کے والیان کی تاریخ ہے۔ سرلیپل گرفن صاحب نے اسے حسب فرمائش سررابرٹ منٹگمری گورنرپنجاب تالیف کرنا شروع کیا۔ان کے بعد کرنل میسی اورایچ ڈی کریک صاحب نے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اصل کتاب انگلش میں ہے۔ جس کا نام’’پنجاب چیفس‘‘ ہے۔سید نوازش علی صاحب نے پنجاب گورنمنٹ سے ایچ ڈی کریک صاحب کی وساطت سے ’’پنجاب چیفس‘‘کا اردو ترجمہ کرنے کی اجازت حاصل کی۔ جس کانام ’’تذکرہ رؤسائے پنجاب‘‘ ہے۔یہ کتاب د و جلدوں میں شائع کی گئی۔ جو ترجمہ اس وقت ہمارے سامنے موجود ہے۔ اس کاٹائیٹل پیچ ان الفاظ سے مزین ہے:
تذکرہ روسائے پنجاب (گرفن)
مرتبہ سید نوازش علی … مطبوعہ نولکشور لاہور۱۹۱۱ء
یہی ایڈیشن (مطبوعہ نولکشو لاہور۱۹۱۱ئ) پنجاب پبلک لائبریری لاہور میں بھی موجود ہے۔ وہاں سے دیکھا جا سکتاہے۔
’’تذکرہ رؤسائے پنجاب‘‘ مرتبہ سید نوازش علی(مطبوعہ نولکشور لاہور۱۹۱۱ئ) حصہ دوم ص۶۷تا۶۹۔مرزاقادیانی کے خاندان کا تذکرہ ص۶۹ سطر۸ سے ان الفاظ سے شرو ع ہوتا ہے: