مرزا بشیر احمد (سیرت المہدی)’’مرزا سلطان احمد کی پیدائش ۱۸۵۶ء میں ہوئی۔‘‘
ڈاکٹر بشارت احمد مولف(مجدد اعظم ج۱ ص۱۴۵) ’’مرزا سلطان احمد کی پیدائش ۱۸۵۶ء میں ہوئی۔
مرزا قادیانی کے ایک جلیل القدر صحابی شیر علی خان کابیان
مولوی شیر علی صاحب جو مرزاقادیانی کے جلیل القدر صحابہ میںشمارہوتے تھے۔ (معاذاﷲ) جن کے متعلق روایت بیان کرنے میں جناب مرزا قادیانی کے صاحبزادہ میاں بشیر احمد تحریر فرماتے ہیں کہ:’’مولوی شیر علی کو میں نے طریق روایت میں بہت محتاط پایا‘‘ انہی مولوی شیر علی صاحب کی ایک روایت ملاحظہ فرمائیے:
’’حضر ت مسیح موعود فرماتے تھے،جب سلطان احمد پیدا ہوا،اس وقت ہماری عمر صرف ۱۶ سال تھی۔‘‘ (سیرت المہدی حصہ اول ص۲۷۳)
اب ڈاکٹر بشارت احمد کی بات بھی سنئے:’’حضرت مرزا کی شادی ۱۹ برس کی عمر میں آپ کے والد صاحب نے کی۔‘‘ (مجدد اعظم ج۱ص۲۵)
جناب مرزا قادیانی کے اپنے قول کے مطابق
جب مرزا سلطان احمد پیدا ہواتو مرزا قادیانی کی عمر ۱۶ برس کی تھی۔ لیکن افسوس کہ مرزا قادیانی کی شادی ہی ۱۹ برس کی عمر میں ہوئی تھی۔ اب یہ فیصلہ قارئین کریں کہ مرزا قادیانی کی شادی سے ۳ برس پہلے سلطان احمدکیسے پیدا ہوگیا؟
قاضی محمد نذیر لائل پوری کے ایک درجن مغالطے معہ جوابات
مغالطہ نمبر۱
’’صرف اندازے سے ۴،۵ سال کم عمر بتانا بھی معمولی طریق کلام ہے۔‘‘
جواب :صاحب من!نہ چار سال کم بتائی نہ پانچ۔ یہ سب ہیرپھیر ہیں۔ مرزا قادیانی کا فرمان تو یہ ہے:’’۱۸۳۹ء یا ۱۸۴۰ء میں پیدائش ہوئی۔ ۱۸۵۷ء میں عمر سولہ یا سترہ برس تھی۔ ۱۸۷۴ء میں عمر ۳۴ یا ۳۵ برس تھی۔ ۱۸۵۶ء میں عمر صرف ۱۶ برس تھی۔‘‘ قاضی صاحب!کسی حساب دان کی طرف رجوع فرمائیے۔
مغالطہ نمبر۲
’’میری طرف سے ۲۳؍اگست ۱۹۰۳ء کو ڈوئی کے مقابل پر انگریزی میں یہ اشتہار