نے محض تخمیناً لکھا ہے۔‘‘
مرزا سلطان احمد اورمرزا افضل احمد کی تاریخ پیدائش میں تغیر وتبدل کرنے کی جسارت
عبدالرحیم صاحب درد نے مرزاغلام احمد کی ایک سوانح حیات ’’لائف آف احمد‘‘ انگلش میں لکھی ہے۔ درد صاحب اس کے ص۳۱ پر لکھتے ہیں کہ ’’مرزا افضل احمد ،سلطان احمد کے دو سال بعد تولد ہوئے۔‘‘ہمیں درد صاحب کا یہ حوالہ بسرو چشم منظور لیکن مؤلف ’’مجدد اعظم‘‘ نے دونوں بھائیوں کی تاریخ پیدائش یوں لکھی ہے:پیدائش مرزا سلطان احمد ۱۸۵۶ء اورپیدائش مرزا افضل احمد ۱۸۶۰ء (مجدد اعظم ج۱ ص۱۴۵)
مولف ’’تاریخ احمدیت‘‘ نے دونوں کی تاریخ پیدائش حسب ذیل لکھی ہے: ’’پیدائش مرزا سلطان احمد ۱۸۵۳ء اورپیدائش مرزا افضل احمد۱۸۵۵ئ‘‘ (تاریخ احمدیت ج۱ص۸۳)
مولف ’’حیات طیبہ‘‘ میں لکھا ہے کہ: ’’پیدائش مرزا سلطان احمد ۱۸۵۶ء اورپیدائش مرزا افضل احمد ۱۸۶۰ئ‘‘ (حیات طیبہ ص۱۲)
اگر دوست محمد صاحب شاہد مؤلف ’’تاریخ احمدیت‘‘ کے بیان کے مطابق فضل احمد کی پیدائش ۱۸۵۵ ء میں تسلیم کی جائے اورعبدالقادر صاحب(مؤلف حیات طیبہ) کی تحریر کے مطابق ۱۸۶۰ء میں،تو دونوں بھائیوں کی عمر میں دو سال کی بجائے پورے ۵ سال کا فرق ہے۔ یہ فرق عبدالرحیم درد کے بیان کی تکذیب کررہا ہے۔ اگر عبدالرحیم صاحب درد کا بیان صدق پر مبنی ہے تو دوسرے دونوں صاحبان کا بطلان ظاہر ہے۔
یقینا یہی درست ہے
’’میری عمر صرف سولہ برس تھی۔ جب میرا لڑکا سلطان احمد پیدا ہوا۔‘‘(سیرت المہدی حصہ اول ص۲۷۳) ’’مرزا سلطان احمد کی پیدائش ۱۸۵۶ء میں ہوئی۔‘‘ (مجدد اعظم، حیات طیبہ، سیرت المہدی) ۱۸۵۶-۱۶=۱۸۴۰۔ پس ثابت ہوا کہ مرزا قادیانی نے ۱۸۳۹ء یا ۱۸۴۰ء میں پیداہوکر صرف ۶۸ یا ۶۹ برس دنیا میں زندگی گزار کر ۲۶ ؍مئی ۱۹۰۸ء مطابق ۳۴؍ربیع الثانی ۱۳۲۶ء انتقال کیا۔
مرزا سلطان احمد کی عمر
عبدالقادر صاحب مولف حیات طیبہ ص۱۲ ’’مرزا سلطان احمد کی پیدائش ۱۸۵۶ء میں ہوئی۔‘‘