سے بحساب ابجد معلوم ہوتا ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام سے آنحضرتﷺ کے مبارک عصر تک جو عہد نبوت ہے۔یعنی تئیس برس کا تمام وکمال زمانہ کہ کل مدت گزشتہ زمانہ کے ساتھ ملا کر ۴۷۳۹ برس ابتدائے دنیا سے آنحضرت ﷺ کے روز وفات تک قمری حساب سے ہیں۔‘‘
(تحفہ گولڑویہ ص۹۴، خزائن ج۱۷ص۲۵۲،۲۵۱)
اس حساب کی رو سے میری پیدائش اس وقت ہوئی جب چھ ہزار میں گیارہ برس رہتے تھے۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ ص۹۵،خزائن ج۱۷ص۲۵۲حاشیہ)
دلیل شانزدہم
آدم علیہ السلام سے آنحضرتﷺ کی وفات تک دنیا کی کل عمر= ۴۷۳۹
آدم علیہ السلام سے آنحضرتﷺ کی ہجرت تک دنیا کی کل عمر=۴۷۲۸
مرزا کی وفات ہوئی ۱۳۲۶ھ میں۔آدم علیہ السلام سے مرزا کی وفات تک دنیا کی کل عمر =۴۷۲۸+۱۳۲۶=۶۰۵۴سال۔ مرزا قادیانی کی پیدائش اس وقت ہوئی جب ہزار ششم میں گیارہ برس رہتے تھے۔ آدم علیہ السلام سے مرزا قادیانی کی پیدائش تک دنیا کی کل عمر=۶۰۰۰-۱۱=۵۹۸۹ ۔ اگر مرزا قادیانی کی وفات تک دنیا کی کل عمر میں سے مرزاقادیانی کی پیدائش تک دنیا کی کل عمر منہا کر دی جائے تومرزا قادیانی کی عمر معلوم ہو جائے گی۔۶۰۵۴-۵۹۸۹=۶۵سال۔ پس مرزاقادیانی کی عمر ۶۵سال ثابت ہوئی۔
بیان ہفت دہم
’’مدت ہوئی ہزار ششم گزر گیا۔اب قریباً پچاسواں سال اس پر زیادہ جا رہا ہے اور اب دنیا ہزار ہفتم کو بسر کر رہی ہے اور صدی کے سر پر سے بھی سترہ برس گزر گئے ہیں۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ ص۹۵، خزائن ج۱۷ص۲۵۲حاشیہ)میری پیدائش اس وقت ہوئی جب چھ ہزار میں گیارہ برس رہتے تھے۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ ص۹۵،خزائن ج۱۷ص۲۵۲حاشیہ)
دلیل ہفت دہم
تحفہ گولڑویہ ۱۳۱۸ء میں لکھی گئی۔۱۳۱۸ء سے ۵۰ برس پیشتر سن ہجری ۱۲۶۸ تھا۔پس معلوم ہوا کہ ہزار ششم اس وقت ختم ہوا جب ۱۲۶۸ھ تھا۔ لہٰذا مرزا قادیانی کی پیدائش ۱۲۶۸ھ سے گیارہ سال پیشتر ہوئی۔پس جب مرزا قادیانی کی پیدائش ۱۲۵۷ھ میں ہوئی اوروفات ۱۳۲۶ھ میں تو مرزا کی کل عمر ۱۳۲۶-۱۲۵۷=۶۹ برس۔مرزا کی کل عمر ۶۹ برس ثابت ہوئی۔