مرزا کی زندگی میں قادیانی جماعت کے خلفاء علما اوراخبارات ورسائل کے بیانات
نمبر۱… ’’سن پیدائش حضرت صاحب مسیح موعود و مہدی مسعود ۱۸۳۹ئ۔‘‘
(نور الدین ص۱۷۰ مصنف حکیم نور الدین)
نمبر۲… ’’ظاہر ہے کہ جب ۴۷۴۰ برس ۱۰ ہجری میں جو اختتام نبوت کا زمانہ ہواتھا، تو چھٹا ہزارضرور ۱۲۷۰ھ میں پوراہواتھا۔ حضرت مرزا قادیانی ۱۲۵۵ھ (مطابق ۱۸۳۹ء ناقل) میں پیدا ہوئے تھے۔‘‘ (تشحیذ الاذہان فروری مارچ۱۹۰۸ئ)
نمبر۳… ’’حضرت مرزا قادیانی ۱۸۳۹ء میں پیداہوئے تھے۔‘‘
(حیات احمد مولفہ یعقوب علی صاحب عرفانی)
نمبر۴… ’’الف ششم جو کہ ۱۲۷۰ھ کو ختم ہوا۔ آپ کی پیدائش ہوئی(نہ کہ ماموریت) کیونکہ آپ کی ولادت ۱۲۵۵ھ کو ہوئی۔‘‘ (الحکم ۶؍جنوری ۱۹۰۸ئ)
نمبر۵… ’’آپ کی مبارک پیدائش ۱۸۳۹ء یا ۱۸۴۰ء سکھوں کے آخری وقت میں ہوئی۔‘‘
(الحکم ۲۴؍دسمبر۱۹۰۴ئ)
نمبر۶… ’’مرزا قادیانی کا جنم ۱۸۳۹ء یا۱۸۴۰ء میں ہواتھا۔‘‘ (الحکم ۱۰؍دسمبر ۱۹۰۶ئ)
نمبر۷… ’’آپ ۱۸۳۹ء یا۱۸۴۰ء میں بمقام قادیان اسی مکان میں جہاں سکونت ہے، پیدا ہوئے۔‘‘ (بدر ج۱نمبر۱،۳۱؍اکتوبر۱۹۰۲ئ)
نمبر۸… ’’میری پیدائش ۱۸۳۹ء یا۱۸۴۰ء میں سکھوں کے آخری وقت میں ہوئی۔‘‘
(بدر ج۳ نمبر۳۰،۸؍اگست ۱۹۰۴ئ)
نمبر۹… ’’حضرت مرزاقادیانی کاجنم۱۸۳۹ء یا ۱۸۴۰ء میں ہوا۔‘‘ (بدر ۱۳؍دسمبر۱۹۰۶ئ)
نمبر۱۰… ’’حضرت مرزاقادیانی کی ولادت باسعادت سکھوں کے آخری وقت یعنی ۱۸۳۹ء یا ۱۸۴۰ء میں ہوئی۔‘‘ (عسل مصفیٰ حصہ اول ص۵۷۵)
نمبر۱۱… ’’۱۸۳۹ء اور۱۲۵۵ھ دنیا کی تواریخ میں بہت مبارک سال ہے۔ جس میں خدا تعالیٰ نے مرزاغلام مرتضیٰ کے گھرقادیان میں موعود مہدی پیدا فرمایا۔ جس کے لئے اتنی تیاریاں زمین و آسمان پرہورہی تھیں۔‘‘ (مسیح موعود کے مختصر حالات مندرجہ براہین مطبوعہ ۱۹۰۶ئ)
نمبر۱۲… ’’مسیح موعود کی ولادت اوررنجیت سنگھ کی موت کا ایک ہی سال میں واقع ہونا مرسلانہ بعثت کے نشانات کا مظہرثابت ہوتا ہے۔مہاراجہ رنجیت سنگھ سکھی سلطنت کا تاج تھا۔ جو مسیح موعود