بیان دواز دہم
’’۱۶ مئی ۱۹۰۱ء حضرت مسیح موعود کے بیان جو آپ نے عدالت گورداسپور میں بطور گواہ بمقدمہ مدعا علیہ نظام الدین راستہ شارع عام بند کرنے کے لئے دیا۔اﷲ تعالیٰ حاضر ہے میں سچ کہوں گا میری عمر ۶۰ سال کے قریب ہے۔‘‘ (منظورر الٰہی ص۲۴۱)
دلیل دواز دہم
۱۶ مئی ۱۹۰۱ء کو اگر مرزا قادیانی کی کل عمر بقول ان کے سچے بیان کے قریباً ۶۰ برس تھی تو ۱۹۰۸ء تک ان کی کل عمرقریباً ۶۷ سال ثابت ہوتی ہے۔
بیان سیز دہم
’’۱۸۵۹ء یا ۱۸۶۰ء کا ذکر ہے کہ مولوی گل علی شاہ صاحب کے پاس جو ہمارے والد نے خاص ہمارے لئے استاد رکھے ہوئے تھے۔پڑھا کرتا تھا۔اس وقت میری عمر ۱۶،۱۷ برس کی ہوگی۔‘‘ (منظور الٰہی ص۳۴۸الحکم ۱۲؍اکتوبر ۱۹۰۱ئ)
دلیل سیز دہم
اگر ۱۸۵۹ء یا ۱۸۶۰ء میں مرزا قادیانی کی عمر ۱۷ سال ہوتو ۱۹۰۸ء میں ۶۵،۶۶ سال بنتی ہے۔
بیان چہار دہم
’’مشیر اعلیٰ:اب جناب کی عمر کیا ہوگی۔‘‘حضرت اقدس:۶۵یا ۶۶ سال۔‘‘
(الحکم ج۸ نمبر۱۱،۳۱؍مارچ ۱۹۰۴ء ص۲)
دلیل چہار دہم
۱۹۰۴ء میں اگر مرزا قادیانی کی عمر ۶۵ برس کی تھی تو ۱۹۰۸ء میں ۶۹ سال بنتی ہے۔
بیان پانزدہم
’’اب حضرت کی عمر۶۵ سال کی ہے۔‘‘ (الحکم ۱۰تا۱۷؍نومبر ۱۹۰۴ئ)
دلیل پانزدہم
۱۹۰۴ء میں مرزا قادیانی کی عمر ۶۵ سال ہو تو ۱۹۰۸ء تک کل عمر۶۹ سال ثابت ہوتی ہے۔
بیان شانزدہم
’’خداتعالیٰ نے مجھے ایک کشف کے ذریعہ سے اطلاع دی ہے کہ سورئہ العصر کے اعداد