ہے یا مسیح موعود ہونے کا؟امام مہدی بن بیٹھا ہے یا مجدد ومحدث۔امیر المومنین کا لقب اختیار کر لیا ہے یا خلیفہ بن بیٹھا ہے۔اس نے کون سا حکم دیا ہے جو طبع نازک پراتنا ناگوار گزرا کہ حضور کو مولانا محمد علی کے ڈانڈے یزید ومشرکین مکہ سے ملاناپڑے۔اگر تجھے مشرکین مکہ سے اتنا ہی پیار ہے تو اس کی نسبت ان سے ملا جس نے برسر عام تاج وتخت ختم نبوت پرڈاکہ ڈالا۔ جس نے سیدہ مریم علیہا السلام پر زنا کی تہمت لگائی۔جس نے عیسیٰ علیہ السلام پرشرابی ہونے کابہتان باندھا۔ یزید کہنا ہے تو مرزا قادیانی کو کہہ جس نے فخر سے کہا تھا کہ قادیان میں یزید الطبع لوگ بستے ہیں ۔ ہو سکتا ہے کہ وہ ظلی طور پر یزید ہی ہو کیونکہ اسی کے قلم نے (خاکم بدھن خاکم بدھن) حسین ؓ کو پاخانہ(گوہ) کا ڈھیر لکھا۔اس ظالم سے پوچھ حسینؓ سے اس کی کیا لڑائی تھی؟کہیں ایسا تو نہیں کہ یزید نے پھر اس کے روپ میں جنم لے کر جناب حسینؓکی عزت وتوقیر کم کرنے کی کوشش کی ہو۔ جسد اسلام کا کون سا حصہ ہے جو تیرے بناسپتی نبی کے چرکوں سے بچا ہو۔اس پر:
ہم آہ بھی بھرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
اوراس کو کہتے ہیں خون انصاف!
میری نگاہ شوق پر اس درجہ سختیاں
ان کی نگاہ شوخ پر کچھ بھی سزا نہیں
نمبر۲… محمد علی جالندھری سے پوچھتے ہیں کہ جب قرآن کی حفاظت کا ذمہ اﷲ نے اپنے ذمہ لے رکھا ہے تو یہ تمہاری بھاگ دوڑ کس کام کی؟
جواب :۔ فضل الدین صاحب آپ کے نبی مرزاقادیانی بقول خود خدائی نشانات لے کر پیدا ہوئے تھے۔پھر یہ جو تم ملکوں ملکوں کی خاک چھانتے پھرتے ہو۔کیوں؟اوراگر مرزا سچا ہے تو اﷲ اسے ضرور کامیاب کرے گا۔آپ آرام سے گھر بیٹھے رہیں۔باقی محمد علی جالندھری کو یہ حکم ہے:
اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے ہے حکم اذاں لاالہ الاﷲ
اعتراض نمبر۶کے ضمن میں مسجد شہید گنج اورکشمیر کاذکر خیر فرماتے ہوئے ان لاکھوں شہیدوں کو رو رہے ہیں جو مسجد شہید گنج اورسرزمین کشمیر پرقربان ہوگئے۔
فضل الدین مرزائی! یہ بات تیری سمجھ میں نہیں آئے گی۔کیونکہ اگر تو جانتا ہوتا تو یہ بات کبھی نہ پوچھتا۔محترم اسلام میں جہاد کا حکم مسلمانوں کودیاجاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مسجد شہید گنج ہو یا بیت المقدس ،سرزمین کشمیر ہو یا ارض فلسطین،جزیرہ قبرص ہو یا صحرائے سینائی۔ مسلمانوں پروانوں کی طرح فدا ہورہے ہیں۔ بغداد پر برطانیہ کا قبضہ ہو اورتیرے گھر قادیان میں گھی کے