باہر کیا کرے گا۔
نمبر۲… ’’علمائے ربانی جھوٹ یا مکر وفریب سے کام نہیں لیا کرتے۔نہ غیظ وغضب میں آیا کرتے ہیں۔‘‘سبحان اﷲ!کیا خوبصورت الفاظ ہیں۔ہمارے علماء پر تو تحقیقاتی رپورٹ کی دفعہ لگا کرخوش ہو گئے۔لیکن اپنے ہی مرزا غلام احمد قادیانی کی خبر تک نہ لی کہ اصل میں وہی تو جھوٹ، مکرو فریب، غیظ وغضب والی صفات کے قافلہ کا سرخیل کاررواں ہے۔جس کی نفسیات کا یہ عالم ہے کہ وہ گن گن کر نمبروار لعنت، لعنت کی رٹ لگائے اوریہ تعداد ہزار تک پہنچا کر دم لے اورغصہ میں لوگوں کو حرام زادہ اوررنڈیوں کی اولاد تک کہنے سے نہ چوکے۔
فضل الدین صاحب!تمہیں اﷲ کاواسطہ دے کرکہتا ہوں انصاف سے کہنا کہ آیا ایسے شخص کو تم شریف کہنا شرافت کو گالی دینے کے مترادف نہیں سمجھتے؟آیا اس قبیل کے شخص کا شمار انسانوں میں ہوگا یا حیوانوں میں؟بس میرا یہی جواب ہے:
اتنا نہ بڑھا پاکئی داماں کی حکایت
دامن کو ذرا دیکھ ذرا بند قبا دیکھ
علمائے اسلام کے متعلق میںصرف اتنا کہنا چاہتا ہوں:
تردامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیو
دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں
۳… فضل الدین صاحب لکھتے ہیں کہ اس وقت مسلمانوں میں سے جماعت احمدیہ ہی دنیا میں اسلام کا بول بالا کررہی ہے۔محترم فضل الدین صاحب ہم قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج سمجھتے ہیں۔ لہٰذا تمہاری ساری تگ ودو قادیانیت کے لئے تو ہو سکتی ہے۔اسلام کے لئے نہیں۔ دنیا کے کونہ کونہ کے مسلمان حضرت محمدﷺ کے بعد کسی کو نبی نہیں مانتے۔لہٰذا نئی نبوت کا پرچار اسلام کی کوئی خدمت نہیں۔رہی یہ بات کہ یورپ کا فرنگی تمہیں مسلمان سمجھتا ہے تو فرنگی کو تمہارا اسلام مبارک،ہم نے تو ہاتھ باندھے۔
۳ب… تم نے مزید مولانا محمد علی صاحب جالندھری سے پوچھا کہ بیرونی ممالک میں کتنے مشن بھیجے ہیں۔فضل الدین صاحب سپین کے کناروں سے لے کر کاشغر کی وادیوں تک محمدﷺ کے نام لیوا بستے ہیں۔اپنے اپنے علاقوں میں تبلیغ اسلام و ارشاد ہم نے بانٹ رکھی ہے۔ہم ایران میں جاکر تبلیغ اسلام کرتے پھریں کیوں پاکستان میں تبلیغ ختم ہوگئی؟ایران میں ہمارے ایرانی بھائی تبلیغ میں مصروف ہیں۔ہر مسلمان اپنے اپنے مورچہ پرڈٹا ہوا ہے۔مدینہ یونیورسٹی اورجامعہ ازھر کے طلبہ افریقہ میں تبلیغ کا فریضہ بحسن وخوبی انجام دے رہے ہیں۔ جماعت احمدیہ تو ۱یک کروڑ