کون ہیں؟ جبریل ؑ نے کہا : محمد (ﷺ) ہیں ۔ پوچھا گیاکیا ان کے پاس پیام الٰہی بھیجا گیا؟ جبریل نے کہا: ہاں۔ یہ سن کر فرشتوں نے کہا: آپ نے بہت اچھا کیا جو تشریف الئے۔ خوش آمدید۔ جب میں وہاں پہنچا تو حضرت ابراہیم ؑ وہاں موجود تھے۔جبریل ؑ نے کہا: یہ آپ کے جد امجد ابراہیم ؑ ہیں ۔ انہیں سلام کیجیے۔ میں نے سلام کیا۔ انہوں نے جواب دیا اور فرمایا: اچھے بیٹے اور اچھے نبی کو خوش آمدید۔ ایک روایت میں ہے کہ حضرت ابراہیم ؑ اپنی کمر بیت المعمور سے لگائے بیٹھے تھے۔ اور بیت المعمور میں ہر روز ستر ہزار فرشتے داخل ہوتے ہیں جن کی باری دوبارہ نہیں آتی۔ یعنی اگلے روز اور نئے ستر ہزار داخل ہوتے ہیں۔(مشکوٰۃ عن المسلم)
ابو سعید ؓ سے روایت ہے کہ جب مجھے ساتویں آسمان پر چڑھایا گیا تو ابراہیم ؑ وہاں موجودتھے۔ وہ بہت حسین تھے ا ور ان کے ساتھ ان کی قوم کے کچھ لوگ موجود تھے اور میری امت بھی وہاں موجود تھی۔ میری امت کے کچھ لوگوںنے سفید کپڑے اور کچھ لوگوں نے میلے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ میں بیت المعمور میں داخل ہوا تو سفید کپڑے والے بھی میرے ساتھ داخل ہو گئے اور میلے کپڑے والوں کو روک دیا گیا۔ میں نے اور میرے ساتھ والوں نے وہاں نماز پڑھی۔ (بیہقی)
فائدہ: بعض روایات میں آسمانوں پر انبیاء کرام کی ترتیب دوسرے طرح بھی مذکور ہے مگر صحیح ترین یہی ہے۔ واللہ اعلم۔