ابرہہ کے لشکر کے لوگ عبدالمطلب کے اونٹ پکڑ کر لے گئے تھے۔ عبدالمطلب ان کو واپس لینے کے لیے ابرہہ کے پاس گئے۔ ابرہہ نے ان کی صورت دیکھی تو ابرہہ کے دل میں ان کے چہرے پر موجود نور کی اتنی عظمت اور ہیبت پیدا ہوئی کہ اس نے ان کی خوب تعظیم کی۔ وہ تخت سے اترا اور ان کو اپنے پاس بٹھایا۔ غرض یہ کہ نورِ مبارک کی ایسی عظمت تھی کہ اس کی ہیبت سے بادشاہ بھی ڈر جاتے تھے اورخوب عزت و احترام کرتے تھے۔
من الروض
مافیہ الا ہمام قد سماعظماً
او سیدٌ نحو فعل الخیر مبتدر
حتیٰ بدا مُشرقاً من والدیہ وقد
تجملت بجلاہ الشمس والقمر
یارب صل وسلم دائماً ابدا
علیٰ حبیبک خیر الخلق کلہم
۱۔ آپﷺ کے سلسلہ نسب میں بڑے ہی بڑے اور بڑی شان اور عظمتوں والے ہیں ۔ یا ایسے سردار ہیں کہ وہ خیر کی طرف آگے بڑھنے والے ہیں۔