نمازیں مقام صریف الاقلام کے بعد فرض ہوئیں اگرچہ ممکن ہے کہ نمازیں مقام صریف الاقلام پرفرض ہوئی ہوں فرضیت نماز کے ساتھ ساتھ باقی مکالمات بھی اس وقت ہوئے ہونگے کیونکہ یہ ظاہراً یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ تمام مکالمات ایک ہی وقت ہوئے ہیں۔
فائدہ: حدیث میں حضرت کعب رضی اللہ عنہ کا قول مذکور ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کودیدار اور حضرت موسی علیہ السلام کو اپنے ساتھ گفتگو کاشرف عطافرمایا۔ جس سے بہ ظاہرمعلوم ہوتا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے گفتگو فرمائی اور رسول اللہ ﷺ کو دیدارکا شرف عطا فرمایا ۔ لیکن اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ بار بار گفتگو فرمائی جبکہ حضور ﷺ کے ساتھ صرف ایک مرتبہ گفتگو فرمائی ۔
فائدہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ خلت (خاص دوستی) حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لئے اور دیدار رسو ل اللہ ﷺ کے لئے ہے ۔ ا س سے مراد یہ ہے کہ خاص خلت حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لئے ہے یہ مطلب نہیں کہ حضرت محمد ﷺ کیلئے خلت نہیں ہے ۔
فائدہ: حدیث مبارکہ میں جو یہ مذکور ہے کہ نیکی کے ارادے سے نیکی لکھی جاتی ہے اور گناہ کے ارادے سے گناہ نہیں لکھا جاتا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر گناہ کا پختہ